واشنگٹن : دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 23لاکھ78ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد 10 کروڑ 82لاکھ سےتجاوز کرچکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ۔جہاں 4 لاکھ 86 ہزار 922 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 80 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 484 اور ایک کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور 97 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ روس میں 40 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 78 ہزار 687 ہے۔
برطانیہ، وائرس کی تیسری اور بدترین لہر کا شکار ہے، برطانیہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 17جولائی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے۔ برطانیہ میں 39 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 15 ہزارسے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 34 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 80 ہزار 803 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسپین میں 30 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 64 ہزار 217 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 26 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 92 ہزار 729 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایران میں اب تک58ہزارسے زائد افراد کوروناوائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد14لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔ کورونا سے دنیابھر میں 8کروڑ34لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ، جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 38 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا ۔

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 10 گھنٹے قبل

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 7 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 6 گھنٹے قبل

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 11 گھنٹے قبل

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 11 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 8 گھنٹے قبل

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل