Advertisement
علاقائی

پنجاب میں 25 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

بارشوں سے ہونے والے حادثات  میں 109 افراد جاں بحق اور 438 زخمی ہوئے جب کہ حالیہ بارشوں سے سب سےزیادہ 24 اموات لاہور میں ہوئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 18th 2025, 1:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں 25 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

پنجاب میں 25 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ سامنے آگئی۔ 

ریسکیو حکام کی رپورٹ کے مطابق 25 جون سے اب تک پنجاب بھر میں بارشوں سے ہونے والے حادثات  میں 109 افراد جاں بحق اور 438 زخمی ہوئے جب کہ حالیہ بارشوں سے سب سےزیادہ 24 اموات لاہور میں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں 15،شیخوپورہ  میں 11 ، راولپنڈی  میں 10،اوکاڑہ  میں 8 ،بہاولنگر میں 7 اموات ہوئیں جب کہ  پنجاب کے باقی اضلاع میں 34 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

ترجمان ریسکیو کے مطابق25 جون سے اب تک 351 بوسیدہ عمارتیں گرنے کے واقعات ہوئے اور  زیادہ تر اموات بوسیدہ عمارتیں گرنے کی وجہ سے ہوئیں، کرنٹ لگنے کے 22  واقعات اور 61 ٹریفک حادثات بھی ہوئےجب کہ آسمانی بجلی گرنے کے 4 اور35متفرق حادثات ہوئے۔

ڈی جی عرفان علی نے بتایا کہ چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں غیر معمولی بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذ کی گئی، ریسکیو آپریشنز میں ضلعی انتظامیہ اور فوجی جوانوں نے حصہ لیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار ریجن میں بارشوں کے باعث سیلابی پانی میں پھنسے تقریباً 1000 سے زائد شہریوں کومحفوظ مقامات پرپہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جہلم میں 398 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا،  174 افراد کو ضلعی اتظامیہ اور 64 شہریوں کو فوجی جوانوں نے ریسکیو کیا جبکہ  160 شہریوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کےباعث سیلابی پانی میں پھنسے 209 شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا جن میں سے27 شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کیا گیا، راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو ریسکیو کیا۔ 

عرفان علی کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہو گا، شہری موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 

Advertisement
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 3 days ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 24 minutes ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • a day ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 18 minutes ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 6 hours ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • a day ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • a day ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • a day ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • a day ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 6 hours ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • a day ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 3 days ago
Advertisement