چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈیلرز نے آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے


اسلام آباد انتظامیہ نے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ریٹیل نرخ 172 روپے فی کلو مقرر کر دیا ہے، جبکہ ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو ہوگی۔ سرکاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ قیمت سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے متعلقہ اداروں کو فوری کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ چینی کی خریداری کے دوران سرکاری ریٹ لسٹ کو مدنظر رکھیں اور گراں فروشی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
دوسری جانب، پنجاب حکومت نے بھی آئندہ چار ماہ کے لیے چینی کے نرخ مقرر کر دیے ہیں۔ 15 اکتوبر کے بعد صوبے میں چینی کی ایکس مل قیمت 171 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 179 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ادھر کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی۔ رواں ماہ 10 روپے اضافے کے بعد شہر میں چینی فی کلو 190 روپے اور نواحی علاقوں میں 195 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 183 روپے فی کلو کے نرخ پر دستیاب ہے۔
چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈیلرز نے آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے
- 13 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ
- 15 گھنٹے قبل
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب
- 9 گھنٹے قبل

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ
- 13 گھنٹے قبل

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش
- 10 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ
- 16 گھنٹے قبل

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے
- 9 گھنٹے قبل