علاقائی
لاہور بورڈ نے کس تاریخ سے میڑک کے امتحان لینے کا فیصلہ کرلیا ؟
لاہور : صوبائی دارالحکومت کے لاہور بورڈ نے 29 جولائی سے میٹرک کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکینڈری امتحان میں دسویں جماعت کے امیدواروں کورول نمبر سلپ جاری کردی گئی ہے ۔ ترجمان کا کہناتھاکہ کہ میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 894 امیدوار شرکت کریں گے ۔ امیدواروں میں ایک لاکھ اٹھاون ہزار تین سو سینتالیس لڑکے اور ایک لاکھ 42 ہزار 547 لڑکیاں شامل ہیں ۔
نادرا کا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ
امیدواروں کی سہولت کے لیے 866 امتحانی مرکز قائم کیے گئے ہیں ۔ دانش سکولوں کے طلباء طالبات کے لیے مختلف علاقوں میں امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں ۔
پاکستان
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت نے کہا کہ دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے۔
صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔
پاکستان
آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
وکیل صفائی سرداررازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا،شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔
بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمودنے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔
وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کھیل
پہلا ٹوئنٹی : آسٹریلیا کی پاکستان کو 29 رنز سے شکست
تاخیر کے باعث ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھی آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج برسبین میں کھیلا جارہا ہے اور پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا لیکن اب میچ 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔
فی الحال برسبین میں بارش رک گئی ہے اور امپائرز پچ کا معائنہ کررہے ہیں، ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوگا جب کہ اب ٹاس بھی ہوچکا ہے۔
رضوان کا اس میچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل اسٹارک، جوش ہیز ل ووڈ، مستقل کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔
اس فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری بار مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے والی پاکستان ٹیم کے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر مزہ ڈبل کرنے کا سنہری موقع ہے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ، پاکستان کی آدھی ٹیم 16 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو جیت کے لیے 94 رنز کا ہدف دیا، پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا سکی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ