جی این این سوشل

تجارت

بھارت میں ماسٹر کارڈ پر پابندی ، ڈیبٹ ، کریڈٹ کارڈ جاری کرنے سے روک دیا گیا

نئی دہلی: بھارت کے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ماسٹر کارڈ ایشیاء پیسیفک کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور اسے نئے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز اور پری پیڈ کارڈ جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت میں ماسٹر کارڈ پر پابندی ، ڈیبٹ ، کریڈٹ کارڈ جاری کرنے سے روک دیا گیا
بھارت میں ماسٹر کارڈ پر پابندی ، ڈیبٹ ، کریڈٹ کارڈ جاری کرنے سے روک دیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق  ریزرو بینک آف  انڈیا (آر بی آئی)  جو بھارت کامرکزی بینک ہے ، اس نے ڈیٹا کی بحالی کے قوانین پر عمل نہ کرنے پر یہ کارروائی کی ہے۔ ریزرو بینک کی کارروائی کے اثر سے بھارت  میں ڈیجیٹل بینکاری معیشت کو بھی متاثر ہونے کی امید ہے۔ کیونکہ اس میدان میں ماسٹر کارڈ ایک بہت بڑا کھلاڑی ہے۔

ماسٹر کارڈ کی طرف سے ادائیگی کے نظام کے اعداد و شمار کے ذخیرہ کرنے سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کے سبب آر بی آئی نے یہ کارروائی کی ہے۔ اس حوالے سے مرکزی بینک    کاکہنا ہے کہ ماسٹر کارڈ ادائیگی کے نظام کے اعداد و شمار کے ذخیرہ کرنے سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کیلئے  کافی وقت اور مواقع دینے کے باوجود ناکام رہا ہے۔ آر بی آئی نے یہ کارروائی ادائیگی اور آبادکاری نظام ایکٹ کی دفعہ 17 کے تحت کی ہے۔

اس اقدام سے بھارت میں ماسٹر کارڈ پر نئے کارڈ جاری کرنے پر پابندی 22 جولائی سے نافذ ہوگی۔ تاہم  اس اقدام کا ماسٹر کارڈ کے موجودہ صارفین  متاثرین نہیں ہوں گے ۔ ماسٹر کارڈ تمام کارڈ جاری کرنے والے بینکوں اور غیر بینکوں کو ان ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دے گا۔ دریں اثنا ، ماسٹر کارڈ نے ابھی تک کوئی بیان یا وضاحت جاری نہیں کی ہے۔

2019   میں ماسٹرکارڈ سروس فراہم کرنے والے اس ادارے نےبھارت  میں توسیع کے منصوبوں کے تحت اگلے پانچ سالوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موسم

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے باران رحمت کیلئے  نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم نے قوم سے درخواست کی  کہ نماز استسقاء ادا کرے اور اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعاء مانگی جائے۔

علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقاء کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں،بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی ، بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے،وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔
موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

وکیل صفائی سرداررازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا،شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمودنے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز

رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغازکردیا۔ 

غیر ملکی خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عبوری ٹیم نے متعدد پینٹاگون افسران کو عہدوں سےبرطرف کرنے کےلیے ان کی لسٹیں بنانےکا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جن افسران کو برطرف کیا جاسکتا ہے ان  میں ممکنہ طور پر جوائنٹ چیف آف اسٹافس بھی شامل ہوسکتے ہیں جن میں چیئرمین اوروائس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، بری، بحری اور فضائی افواج سمیت نیشنل گارڈز کے سربراہ بھی شامل ہیں۔


رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے قریب سمجھے جانے والے ایک ذریعےکا بتانا ہے کہ زیادہ تر ان افسران کو نکالا جاسکتا ہےجنہیں ٹرمپ کی گزشتہ صدارت میں چیف آف اسٹاف رہنے والےمارک ملی سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔

خبر ایجنسی نے لکھا کہ ذریعے نے مزید بتایا کہ افسران کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جارہی ہے اور ہر افسر جنہیں مارک ملی نے مقرر کیا یا ترقی دی انہیں نکالا جائیگا۔ 

رپورٹ کےمطابق امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی گزشتہ ماہ چھپنے والی کتاب WAR میں مارک ملی کاحوالہ دے کر ٹرمپ کو ایک فاشسٹ رہنما کہا گیا ہے۔ 

واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی دفاعی اداروں کے افسران اوران کے پروفیشنل کردار سےمتعلق تنقید کرتےرہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll