ورلڈماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد آصف کی روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار کامیابی
نوجوان کیوئسٹ حسنین اختر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا


منامہ:پاکستانی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے عالمی ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے وجے نجانی کو شکست دے کر چیمپین شپ جیت لی۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کھیلے گئے عالمی ماسٹر اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کھلاڑی عالمی چیمپئن محمد آصف نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی حریف وجے نجانی برجیش دامانی کو 3-4 سے قابو کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا، ایک موقع پر مقابلہ2-2 فریمز سے برابر تھا۔
آخری فریم میں پاکستانی کیوئسٹ نے اپنی بالادستی قائم کرکے بھارتی حریف کو شکست سے دوچار کرکے عالمی ماسڑ چیمپیئن ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے ہی منان چندرا کو 4-2سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کیوئسٹ حسنین اختر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،حسنین اختر یہ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
بحرین میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے فائنل میں حسنین اختر نے ویلز کے رائلی پاویل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0سے شکست دی۔انہوں نے پورے میچ میں ایک بھی فریم ڈراپ نہیں کیا۔
حسنین اختر نے پہلے فریم میں 44 اور چوتھے فریم میں 67 کا یادگار بریک کھیلا۔
حسنین اس سے قبل ایشین انڈر 21 چیمپئن بھی رہ چکے ہیں اور اب وہ ورلڈ انڈر 17 ٹائٹل جیت کر پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز لے آئے ہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے چیمپینز کو عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر دلی مبارکباد دی گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، عالمی مقابلے میں کامیابی پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیت، عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا 171 رنز کا ہدف، یو اے ای کی بیٹنگ جاری
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے جاپان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے
- 6 گھنٹے قبل

حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی ویڈیو جاری کردی
- 6 گھنٹے قبل

عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط: 6 اہم عدالتی معاملات پر وضاحت طلب
- 4 گھنٹے قبل
سیلاب کے اثرات لاہور کی منڈیوں میں، سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت شدید مہنگا
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے: مولانا فضل الرحمان
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات
- 4 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- 4 گھنٹے قبل
بھارت اور روس کو چین کے قریب ہوتے دیکھ کر افسوس ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل
- 4 گھنٹے قبل