ہانیہ عامر کے بعد ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری، مداح پرجوش
’’اب تو انڈینز پھر شور مچائیں گے جیسے سردار جی 3 کے بعد کیا تھا، مداحوں کے تبصرے

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عمران اشرف اب بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تیار ہیں ۔اداکارجلد ہی بھارتی پنجابی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
عمران اشرف بھارتی پنجابی فلم ’’اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا‘‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، جو ان کی بھارتی پنجابی سینما میں ڈیبیو فلم ہوگی۔ فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق یہ فلم 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں روپن بال نے ہدایت کاری کی ہے جبکہ کہانی سریندر اروڑا نے لکھی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اعلان دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی کامیاب فلم سردار جی 3 کی کامیابی کے بعد سامنے آیا، جس نے بھارتی اور پاکستانی سینما میں دھوم مچا دی تھی۔
عمران اشرف نے اپنی آنے والی فلم کا آفیشل ٹریلر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ 6.7 ملین فالورز رکھنے والے عمران اشرف کے مداح پہلے ہی ان کی فلم اور آنے والے ڈراموں کے شدت سے منتظر تھے، اور اب ان کی فلم کا اعلان ان کے لیے ایک خوشخبری بن کر آیا ہے۔
پاکستانی اداکار دانش تیمور نے بھی عمران اشرف کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’گڈ لک ہیرو‘‘۔ سوشل میڈیا پر مداح عمران اشرف کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے تبصرہ کیا ’’گڈ لک عمران اشرف! ہانیہ کے بعد اب ایک اور پاکستانی اداکار ہمیں بین الاقوامی سطح پر فخر محسوس کرائیں گے۔‘‘
جبکہ ایک اور مداح نے مزاحیہ انداز میں کہا ’’اب تو انڈینز پھر شور مچائیں گے جیسے سردار جی 3 کے بعد کیا تھا۔‘‘
عمران اشرف کے مداح اس بات پر پُرجوش ہیں کہ ان کا پسندیدہ اداکار اب بھارتی پنجابی سینما میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا اور پاکستانی فنکاروں کی عالمی سطح پر عزت و وقار میں مزید اضافہ کرے گا۔

وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

سانحہ سوات ، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں محکمہ سیاحت کی کوتاہیوں کا انکشاف
- 3 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 گھنٹے قبل

بالی وڈکنگ شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی،اسپتال داخل
- 3 گھنٹے قبل

ایف بی آر کے نئے قوانین کے خلا ف تاجروں کی مختلف شہروں میں ہڑتال،مارکیٹیں ،کاروباری مراکز بند
- 2 گھنٹے قبل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 2 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 5 منٹ قبل

ہنگو: پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک،ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی
- 3 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- ایک گھنٹہ قبل