ڈاکٹرز نے شاہ رخ خان کو ایک ماہ سے زائد وقت تک آرام کا مشورہ دیا جب کہ اداکار مزید علاج کے لیے امریکا بھی روانہ ہوگئے،میڈیا رپورٹ


ممبئی :بالی وڈ کے سپر ہٹ اداکار شاہ رخ خان اپنی فلم ’ کنگ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی میں ایکشن فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گے۔ اداکار کو کمر اور مسلز میں چوٹیں لگیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری بھی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شاہ رخ خان کو ایک ماہ سے زائد وقت تک آرام کا مشورہ دیا جب کہ اداکار مزید علاج کے لیے امریکا بھی روانہ ہوگئے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ شاہ رخ خان کو آنے والی چوٹیں سنگین نہیں، تاہم اس باوجود اداکار مزید علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگئےمزید بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کو ماضی میں بھی کمر اور مسلز میں چوٹیں لگی ہیں، جس وجہ سے وہ مزید اور بہتر علاج کے لیے امریکا روانہ ہوئے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی عمر 60 سال ہو چکی ہے اور گزشتہ چند سال سے وہ مسلسل ایکشن فلموں میں دکھائی دے رہے ہیں، وہ ایکشن اور خطرناک مناظر خود ہی شوٹ کرواتے ہیں، عام طور پر خطرناک مناظر اصلی اداکار کی جگہ اسٹنٹ مین سے کروائے جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا خاندان پہلے ہی امریکا میں موجود ہے اور وہ تقریبا دو ماہ تک وہاں قیام کرنے کے بعد ستمبر میں واپس ہوں گے، جس کے باعث فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گی ہے۔
تاہم ابھی تک اداکار کی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago








