سانحہ سوات ، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں محکمہ سیاحت کی کوتاہیوں کا انکشاف
رپورٹ میں تمام غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی اور ذمہ دار افسران کے خلاف 30 روز میں محکمانہ کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


پشاور: سانحہ سوات کی تحقیقات کے لیے بننے والی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں محکمہ سیاحت کی غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوات میں سانحے کی جگہ سے محکمہ سیاحت مکمل طور پر غائب رہا،جبکہ سانحے کا باعث بننے والا ہوٹل مقررہ باؤنڈری وال کراس کر کے دریا میں بنایا گیا تھا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دریا کنارے ہوٹلز کے پاس لائسنس نہ ہونے کے باوجود محکمہ سیاحت خاموش رہا۔
محکمہ سیاحت کی سرکاری ہیلپ لائن سانحے کے وقت غیرفعال تھی،سوات فضاگٹ جیسی حساس جگہ پر ٹورازم پولیس موجود نہیں تھی اور سیاحوں کی حفاظت کیلئے محکمہ سیاحت کے اقدامات بھی ناکافی تھے۔
رپورٹ میںمزید کہا گیا کہ علاقے میں ٹریول ایجنٹس بغیر کسی قاعدے قانون کے کام کر رہے ہیںجبکہ ٹورازم اتھارٹی ایونٹ منیجمنٹ کو ترجیح دے کر سیاحوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔
انکوائر ی رپورٹ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہوٹل کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سیاحتی مقامات میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیلئے لائسنسنگ سسٹم نافذ کیا جائے۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس کی ہمہ وقت تعیناتی یقینی بنانے، سیاحتی مقامات پر سہولت سینٹرز قائم کرنے اور میڈیا کے ذریعے سیاحوں کو حفاظتی تدابیر اور آگاہی دینے کی مہم شروع کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں تمام غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے خلاف کارروائی اور ذمہ دار افسران کے خلاف 30 روز میں محکمانہ کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ محکمہ سیاحت کی جانب سے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
انکوائری رپورٹ کی روشنی میں محکمہ سیاحت کی جانب سے ڈی جی سیاحت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاوسز کے لائسنسنگ سسٹم سے متعلق 30 روز میں رپورٹ جمع کی جائے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام سیاحتی مقامات میں ٹورازم پولیس کو تعینات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، صوبےکےاندر اور باہر ٹریول ایجنٹس کو ریگولیٹ کیا جائے، ٹریول ایجنٹس کو پابند کریں کہ سیاحوں سے متعلق سیفٹی پروٹوکول پر عمل درآمد کریں۔
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 3 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل






