جی این این سوشل

علاقائی

گوجرہ میں موذن نے دس سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا

گوجرہ : پنجاب کے شہر گوجرہ میں مسجد کے موذن نے دس سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مکرم الحسن اپنے ماموں  کے پاس گوجرہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کےلیے آیا تھا
مکرم الحسن اپنے ماموں کے پاس گوجرہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کےلیے آیا تھا

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرہ کے علاقہ ماڈل ٹآؤن کی مسجد میں دینی تعلیم حاسل کرنے والے دس سالہ بچے مکرم پر موذن نے تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچہ بُری طرح جھلس گیا ۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچے کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر  تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہا ں اس کا علاج جاری ہے ۔

 

عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی یا چلے گی فیصلہ ہوگیا  

میڈیا ذرائع کا کہناہے کہ  میاں چنوں کا رہا ئشی محمود الحسن  کا دس سالہ بیٹا مکرم الحسن اپنے ماموں  کے پاس گوجرہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے کےلیے آیا تھا ۔

 

نادرا کا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ

بچہ محلے کی مسجد میں دینی تعلیم حاصل کرنے گیا تھا جہاں اس کو نیندی آگئی ، اسی دوران موذن عبدالرحمان نے اس پر تیزاب پھینک دیا ۔

 

حکومت کا عیدالاضحی پر 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ

ملزم تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگیا ۔ ٹؤبہ ٹیک سنگھ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے ۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں اور ایف آئی اے میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں، ڈی ایس پی اسلام آباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی  تفصیلات عدالت میں جمع

بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اڈیالہ جیل راولپننڈی میں قید بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیڈرل کیپیٹل میں 62 مقدمات درج ہیں جب کہ ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے کچھ وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا یہ پھر آپ کے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی رپورٹ بعد میں دے دوں گا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے کہا اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟ بعد میں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا قطر کا دورہ

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک قطر مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں ریجنل پیشرفت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔

قطری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،  جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے  جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll