کوئٹہ: قتل کیے گئے مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا،وزیر اعلی سرفراز بگٹی
دونوں کا بے دردی سے قتل کیا گیا جو کہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہے، اس بات کی نہ معاشرہ اجازت دیتا ہے نہ ہی حکومت اجازت دیتی ہے،سرفراز بگٹی


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مرد اور خاتون کے بارے میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ ان کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے، حقیقت یہی ہے کہ مرد و خاتون کے درمیان ازدواجی رشتہ نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاتون کے 5 بچے ہیں، مارے گئے مرد کے بھی پانچ، چھ بچے ہیں، اس کیس میں جو بھی ملوث ہو گا اس کو گرفتار کریں گے اور قرار واقعی سزا دیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ کسی کو بھی قتل کرے، ریاست اس کیس میں اں دو مظلوموں کے ساتھ ہے جن کا قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس واقعے کی اصل حقیقت کو جاننا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ یہ نیا شادی شدہ جوڑا تھا لیکن وہ سب کو بتادیں کہ ان دونوں کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں تھا، اس واقعے میں جس لڑکی کا قتل ہوا ہے اس کے پانچ بچے ہیں اور اس کے شوہر کا نام نور ہے۔
پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کا بے دردی سے قتل کیا گیا جو کہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہے، اس بات کی نہ معاشرہ اجازت دیتا ہے نہ ہی حکومت اجازت دیتی ہے اور حکومت ملزمان سے تھوڑی سی بھی نرمی نہیں برتے گی۔
صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعے کے خلاف کارروائی کا آغاز کرچکے ہیں، اس کے علاقے کا جو اسپیشل برانچ کا ڈی ایس پی تھا اس کو معطل کردیا گیا ہے، اس کو معطل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اسے حکومت کو بتانا چاہیے تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں کوئی بھی ایف آئی آر کرانے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقتولین کے والدین بھی تھے اور بچے بھی لیکن کوئی بھی ایف آئی آر کرانے کے لیے نہیں آیا اور اب جب پولیس تفتیش کرنے کے لیے جارہی ہے تو مرد سارے کہیں جاچکے ہیں، جب کہ خواتین گھروں سے باہر نکل کر پولیس پر پتھراؤ کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے سے پہلے ہی معاملے کا نوٹس لیا اور آئی جی کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، کیس میں اب تک 11 افراد ہو چکے ہیں، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں، جو بھی کیس میں ملوث ہوگا اس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں گے۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 6 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 7 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 8 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 7 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 3 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل












