طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 6 منٹ پر (گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 07:06) پرواز کی تھی۔


ڈھاکا: بنگلہ دیش ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ دارالحکومت ڈھاکا کے ایک اسکول و کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری کے ایک معالج نے بتایا کہ حادثے میں جھلسنے والے متعدد زخمیوں، جن میں بچے بھی شامل ہیں، کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی مجموعی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔
حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افسوسناک حادثہ ڈھاکا کے شمالی علاقے اُتّرا میں واقع 'مائل اسٹون اسکول اینڈ کالج' کے احاطے میں پیش آیا، جہاں بنگلہ دیش فضائیہ کا ایف-7 بی جی آئی ماڈل کا تربیتی طیارہ زمین سے ٹکرا گیا۔
طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 6 منٹ پر (گرین وچ معیاری وقت کے مطابق 07:06) پرواز کی تھی۔
حادثے کے فوراً بعد بنائی گئی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین پر آگ بھڑک رہی ہے، دھوئیں کے گھنے بادل فضا میں بلند ہو رہے ہیں، جبکہ شہری خوف و ہراس کے عالم میں منظر کو دیکھ رہے ہیں۔
رائٹرز ٹی وی کی فوٹیج میں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو طیارے کے ملبے پر پانی ڈالتے ہوئے دکھایا گیا۔ طیارے کے ٹکرانے سے عمارت کی دیوار میں شگاف پڑ گیا اور حفاظتی گرل بھی متاثر ہوئی۔
ڈھاکا میڈیکل کالج اسپتال کے برن یونٹ کے انچارج ڈاکٹر بدھن سرکر کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تیسری جماعت کا ایک طالب علم بھی شامل ہے، جبکہ 12، 14 اور 40 سالہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
موقع پر بننے والی ویڈیوز میں لوگ ایک دوسرے کو دلاسہ دیتے، روتے اور چیختے نظر آئے۔ اسکول کے ایک استاد، مسعود طارق، نے بتایا: "میں اپنے بچوں کو لینے اسکول آیا تھا کہ اچانک ایک زوردار دھماکے کی آواز آئی۔ پیچھے مڑ کر دیکھا تو ہر طرف آگ اور دھواں پھیلا ہوا تھا۔"
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ، محمد یونس، نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 16 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 14 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 16 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 9 گھنٹے قبل







