الیکشن کمیشن نے تمام نشستوں کے سرکاری نتائج جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم 58 (سرٹیفیکیٹ آف الیکشن) بھی جاری کر دیا۔


پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 6 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ اپوزیشن کو 5 نشستیں حاصل ہوئیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام نشستوں کے سرکاری نتائج جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم 58 (سرٹیفیکیٹ آف الیکشن) بھی جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار:
مراد سعید: 26 ووٹ
فیصل جاوید: 22 ووٹ
نورالحق قادری: 21 ووٹ
مرزا گل آفریدی: 21 ووٹ
اعظم سواتی (ٹیکنوکریٹ نشست): 89 ووٹ
روبینہ ناز (خواتین نشست): 89 ووٹ
اپوزیشن کے کامیاب امیدوار:
طلحہٰ محمود (پیپلز پارٹی، جنرل نشست): 17 ووٹ
نیاز احمد خان (مسلم لیگ ن، جنرل نشست): 18 ووٹ
عطا الحق درویش (جے یو آئی ف، جنرل نشست): 18 ووٹ
دلاور خان (جے یو آئی ف، ٹیکنوکریٹ نشست): 54 ووٹ
روبینہ خالد (پیپلز پارٹی، خواتین نشست): کامیاب
حکومت اور اپوزیشن کا فارمولہ کامیاب
سینیٹ انتخابات کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے پانے والے 6-5 فارمولے پر مکمل عملدرآمد ہوا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر نے معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کی۔ اراکین کو ترجیحی ووٹ ڈالنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایوانِ بالا کی 11 نشستوں کے لیے 145 اراکین اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا۔
الیکشن میں جنرل نشستوں پر حکومت کی جانب سے 4 اور اپوزیشن کی طرف سے 3 امیدوار، جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی دو دو نشستوں پر دونوں جانب سے امیدوار میدان میں تھے۔

سینئر صحافی خاور حسین کی پراسرار موت: تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم
- 11 گھنٹے قبل

سوات: ہیڈ ماسٹر کی حاضر دماغی سے 936 بچوں کی جانیں بچ گئیں
- 11 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کو نئے گھر اور محفوظ بستیاں دیں گے، نقصان کا 100 فیصد ازالہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
- 11 گھنٹے قبل
جنگ کے دوران بھارت کی ہر حکمتِ عملی ہمیں پہلے سے معلوم تھی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
- 11 گھنٹے قبل

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا
- 16 گھنٹے قبل
بجلی چوری کےنقصانات میں صرف 11 ارب کمی ریکارڈ
- 10 گھنٹے قبل

شمالی غزہ پر اسرائیلی قبضہ، لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور
- 16 گھنٹے قبل

خیرپور اور لودھراں میں ٹرین حادثات: دو بچے جاں بحق، ایک مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
- 9 گھنٹے قبل
اسلام آباد پولیس کے افسر کو افغان شہری سے روابط پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا
- 10 گھنٹے قبل

قابض بھارت کے زیر تسلط ناگالینڈ میں آزادی کی تحریک زور پکڑنے لگے
- 18 گھنٹے قبل

محبت پر یقین رکھتی ہوں، دوسری شادی کا دروازہ بند نہیں کیا: ملائکہ اروڑا
- 11 گھنٹے قبل

بونیر:سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے شادی والے گھر میں ماتم، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
- 17 گھنٹے قبل