دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
خاتون کی عمر تقریباً 37 سے 38 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سر پر ایک، جب کہ سینے اور پیٹ میں مجموعی طور پر سات گولیاں لگیں۔


کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں غیرت کے نام پر ہونے والے دہرے قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے، جس کے مطابق مقتول خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں۔
خاتون کی عمر تقریباً 37 سے 38 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سر پر ایک، جب کہ سینے اور پیٹ میں مجموعی طور پر سات گولیاں لگیں۔ ان کے بازو پر "نور بانو بی بی" لکھا ہوا تھا، اور ان کا تعلق ستکزئی قبیلے سے ہے۔
مرد کی شناخت احسان اللہ کے نام سے ہوئی، جن کی عمر 35 سے 36 سال کے لگ بھگ ہے۔ انہیں سینے اور پیٹ میں نو گولیاں ماری گئیں۔
پولیس سرجن کے مطابق خاتون کی لاش خراب ہونے کے باوجود قابل شناخت تھی، جب کہ مرد کی لاش کی حالت نسبتاً بہتر تھی۔ دونوں کے ڈی این اے سیمپلز بھی حاصل کر لیے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
اس واقعے کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں کچھ افراد کو ایک مرد و خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کو مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے کے الزام میں قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے تحت مرکزی ملزم بشیر احمد سمیت 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ستکزئی قبیلے کے سربراہ شیرباز ستکزئی، ان کے 4 بھائی اور 2 محافظ بھی شامل ہیں۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ ہنہ اوڑک میں ایس ایچ او نوید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ عدالت نے شیرباز ستکزئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کر لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی تعلق نہیں تھا، دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی موجود ہیں۔ خاتون کے 5 بچے اور شوہر کا نام نور ہے، جب کہ مقتول مرد کے 6 بچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بے رحمانہ قتل ہے، جسے نہ معاشرہ قبول کرتا ہے اور نہ ہی ریاست۔ حکومت ملزمان سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
سال کا دوسرا چاند گرہن 7 ستمبر کو، نایاب "بلڈ مون" دنیا بھر میں دیکھا جائے گا
- 10 hours ago

سندھ میں جعلی دستاویزات پر دی گئی سینکڑوں ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ، تحقیقات شروع
- 12 hours ago

اٹلانٹک میں خطرناک پیش رفت: طوفان "ایرن" کیٹیگری 5 میں تبدیل ہونے کے قریب
- 9 hours ago

آسٹریلیا میں بھارتی طلبہ کا چوریوں میں ملوث منظم گروہ بے نقاب، 10 ملین ڈالرز کی وارداتیں
- 10 hours ago

سیلابی تباہی پر ایران اور سعودی عرب کا اظہارِ افسوس، پاکستان سے یکجہتی کا اعلان
- 10 hours ago

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر افغان شہری کو سزائے موت، وزارت داخلہ کا سخت پیغام
- 9 hours ago

حکومت کوئی بھی ہو، ملک کی ترقی اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
- 9 hours ago

سیلابی تباہی پر عالمی ہمدردی: روس، ایران اور سعودی عرب کا پاکستان سے اظہار افسوس و یکجہتی
- 10 hours ago

روس یوکرین تنازع: ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے بعد زیلنسکی کو اوول آفس بلانے کا اعلان
- 12 hours ago

باجوڑ حادثہ: متاثرین کرم کے لیے 200 پروازیں بھرنے والا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، چیف سیکرٹری
- 12 hours ago

خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات جاری
- 13 hours ago
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور ٹرینی معجزانہ طور پر محفوظ
- 9 hours ago