Advertisement

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش

بھارتی حکام نے امریکی انتظامیہ کو بتایا کہ پاکستانی فوج سرحد پار دہشت گردی کی مبینہ حمایت کرتی ہے، اور آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس مدعو کرنا "غلط پیغام" دینے کے مترادف ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر جولائی 21 2025، 8:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش

واشنگٹن/نئی دہلی/کوئٹہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ظہرانہ ملاقات پر بھارت نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ نئی دہلی نے واشنگٹن کو سفارتی ذرائع سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رابطہ دو طرفہ تعلقات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

رائٹرز کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ اس ملاقات سے بھارت کو سیکیورٹی اور سفارتی سطح پر شدید تحفظات لاحق ہوئے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ٹرمپ انتظامیہ بھارت پر تجارتی محصولات لگانے پر غور کر رہی ہے۔

بھارتی حکام نے امریکی انتظامیہ کو بتایا کہ پاکستانی فوج سرحد پار دہشت گردی کی مبینہ حمایت کرتی ہے، اور آرمی چیف کو وائٹ ہاؤس مدعو کرنا "غلط پیغام" دینے کے مترادف ہے۔

پاکستان نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اب تک اس حوالے سے کوئی قابلِ تصدیق ثبوت پیش نہیں کیا۔

یہ پہلا موقع تھا جب امریکی صدر نے کسی پاکستانی آرمی چیف کو بغیر کسی سویلین ہمراہ کے وائٹ ہاؤس مدعو کیا۔ اس ملاقات میں انسداد دہشت گردی تعاون اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بھی باضابطہ بیان جاری کیا۔

ٹرمپ کی اس دعوت کے بعد بھارت میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر اور قومی سلامتی کے مشیر نے 18 جون کو علیحدہ علیحدہ امریکی ہم منصبوں کو کال کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ملاقات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پہلگام حملے کا حوالہ دیا، اور کہا کہ پاکستان کی قیادت، بالخصوص آرمی چیف، مذہبی انتہا پسندی سے متاثر ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملے میں سیاحوں کو ان کے مذہب کی تصدیق کے بعد قتل کیا گیا۔ ادھر پاکستان نے بھارت پر ہندوتوا پالیسی کے ذریعے اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام عائد کیا۔

ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان دونوں کے ساتھ مضبوط تعلقات رکھتا ہے، اور یہ تعلقات ایک دوسرے پر مبنی نہیں بلکہ اپنی اپنی بنیادوں پر استوار ہیں۔

ملاقات کے بعد صرف سیکیورٹی نہیں بلکہ تجارتی محاذ پر بھی تناؤ بڑھا ہے۔ بھارت نے حالیہ ہفتوں میں عالمی تجارتی تنظیم (WTO) میں امریکا کے خلاف جوابی محصولات کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ مودی نے ٹرمپ کی واشنگٹن دعوت کو بھی مسترد کر دیا، جو جی-7 اجلاس کے بعد دی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق بھارت اب چین سے تجارتی و سفارتی روابط کو ازسرِ نو ترتیب دے رہا ہے۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے حال ہی میں بیجنگ کا دورہ کیا، جو 2020 کی سرحدی جھڑپ کے بعد پہلا دورہ تھا۔ ساتھ ہی چینی سرمایہ کاری پر عائد پابندیوں میں نرمی کے آثار بھی نظر آ رہے ہیں۔

انڈیا آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے خارجہ پالیسی ماہر ہارش پنت کے مطابق بھارت کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی غیر متوقع پالیسیوں کے باعث امریکا اور چین کے درمیان کوئی مفاہمت بھارت کے لیے خارجہ محاذ پر نئی پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف البانی (نیو یارک) کے پروفیسر کرسٹوفر کلاری کا کہنا ہے کہ بھارت کو چین-امریکا مفاہمت کے امکانات بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق نئی دہلی اب چین کے اثرات کا مقابلہ ہمسایہ ممالک پر دباؤ بڑھا کر کرنا چاہتا ہے، نہ کہ براہ راست چین سے الجھ کر۔

Advertisement
فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر

  • 17 گھنٹے قبل
سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

  • 18 گھنٹے قبل
 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

 انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا

  • 19 گھنٹے قبل
پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

  • 19 گھنٹے قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات

  • 16 گھنٹے قبل
 9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع

 9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع

  • 18 گھنٹے قبل
ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری

  • 17 گھنٹے قبل
کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا

  • 18 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد

  • 13 گھنٹے قبل
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 19 گھنٹے قبل
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

  • 14 گھنٹے قبل
27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان 

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان 

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement