علی عطرے نے حکومت، خصوصاً محکمہ ثقافت سے مالی معاونت اور علاج میں مدد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ بروقت طبی سہولت حاصل کر سکیں

معروف موسیقار اور میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کے دل کے تین وال بند ہو چکے ہیں اور فوری علاج ضروری ہے۔
علی عطرے نے اسپتال سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ساری زندگی موسیقی کے فروغ اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کی خدمت میں گزاری۔ ان کا کہنا تھا،
"میری کئی نسلیں موسیقی سے وابستہ رہی ہیں۔ میرے والد، وجاہت عطرے، نے دہائیوں تک پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے یادگار دھنیں تخلیق کیں، جنہیں آج بھی دنیا بھر میں سنا جاتا ہے۔"
علی عطرے نے حکومت، خصوصاً محکمہ ثقافت سے مالی معاونت اور علاج میں مدد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ بروقت طبی سہولت حاصل کر سکیں۔
ادھر، فلمی و موسیقی حلقوں نے بھی علی عطرے کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے علاج کے اخراجات برداشت کرے، اور موسیقی کے ان گمنام سپاہیوں کو وہ مقام دے جو ان کا حق ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 9 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 7 گھنٹے قبل










