کمپنی کے مطابق ’اوپو کے 13‘ کو اسنیپ ڈریگن جنریشن 8 چپ سیٹ کے ساتھ جبکہ ’کے 13 ٹربو پرو‘ کو میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی کے جدید پروسیسر کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے


چینی اسمارٹ فون ساز کمپنی اوپو نے اپنی کے سیریز کے دو نئے اسمارٹ فونز ’اوپو کے 13 ٹربو‘ اور ’اوپو کے 13 ٹربو پرو‘ متعارف کرا دیے ہیں، جنہیں طاقتور پروسیسرز، بڑی میموری اور جدید کولنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق ’اوپو کے 13‘ کو اسنیپ ڈریگن جنریشن 8 چپ سیٹ کے ساتھ جبکہ ’کے 13 ٹربو پرو‘ کو میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی کے جدید پروسیسر کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔
اوپو کے 13 تین مختلف ورژنز میں دستیاب ہوگا:
12GB RAM + 256GB Storage
12GB RAM + 512GB Storage
16GB RAM + 512GB Storage
اوپو کے 13 ٹربو پرو کو صرف ایک ورژن میں پیش کیا گیا ہے:
16GB RAM + 512GB Storage
❄️ کولنگ سسٹم:
دونوں ماڈلز کے ساتھ ’اوپو ٹربو سپر کولنگ کٹ‘ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس میں ایک مقناطیسی کیس اور RGB لائٹس سے مزین ایکسٹرنل کولنگ فینز شامل ہیں۔ فونز میں ان-بلٹ کولنگ فین بھی موجود ہے تاکہ زیادہ گرمی میں کارکردگی متاثر نہ ہو۔
دونوں فونز میں 6.8 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جو 1.5K ریزولوشن سپورٹ کرتا ہے۔
ریئر پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے:
مین کیمرا: 50MP
ڈیپتھ سنسر: 2MP
فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے ، اوپو کے 13 ٹربو پرو کو 7,000 mAh کی طاقتور بیٹری اور 80 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
’کے 13‘ ماڈل کو نسبتاً کم بیٹری کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔
کمپنی نے باضابطہ طور پر قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم اندازہ ہے کہ کم میموری ماڈل کی قیمت تقریباً 79 ہزار پاکستانی روپے، جبکہ اعلیٰ ترین ورژن کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔
فی الحال دونوں فونز کو صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی انہیں پاکستان سمیت دیگر مارکیٹس میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ پاکستانی مارکیٹ کے لیے قیمت میں ممکنہ کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 5 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 4 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 5 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 5 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 3 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 5 گھنٹے قبل

امریکی صد رٹرمپ کا متحدہ عرب امارت میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 6 گھنٹے قبل