آزادکشمیر: پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ نواز شریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی، نواز شریف کے بنائے ہوئے منصوبوں کو گروی رکھنے کی سازش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے تحصیل بلوچ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر نواز شریف کا نام سن کر ہی کپکپی طاری ہوجاتی ہے،نوازشریف کے نام سے ان کی جان نکل جاتی ہے ۔ جعلی حکومت کے 3 سال بعد بھی عمران خان کی صبح اور شام نواز شریف سے ہی ہوتی ہے، نواز شریف کی بنائی ہوئی سڑکیں عمران خان گروی رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے جرم پروزارت عظمیٰ سےنکال دیا، جیل میں ڈال دیا ۔ کابینہ کے اجلاس میں عوام کی بھلائی کی طرف توجہ دینے کی بجائے نواز شریف کو روکنے کی پلاننگ ہوتی ہے ، انسانی پلاننگ سے نواز شریف کو روکا جاسکتا تو آج نوازشریف کا کوئی نام لیوا نہ ہوتا ۔
مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کیلئے بڑا ریلیف
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈالا، اب ان کی نظر آزاد کشمیر پر ہے، کشمیر کو بیچنے کی سازش امریکا میں بیٹھ کر رچائی گئی، کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال کر 2 منٹ خاموشی کا کہتے ہیں، آزاد کشمیر میں بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے گونج رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عید سے پہلے پٹرول بم گرانے کی تیاری ہو رہی ہے ، جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے ،تو ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوجاتاہے۔ تیل مہنگا ہونے سے عمران خان کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ سائیکل پر دفتر جاتے ہیں، جان بچانے والی ادویات دسویں بار مہنگی کی گئیں۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر میں حکومت بنائی تو پہاڑ بھی گروی رکھ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ نہیں آتا آپ پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑو گے ، الیکشن میں ہار نظر آنے پر اب انہیں انتخابی اصلاحات یاد آ رہی ہیں ، الیکشن ریفارم ایک ہی ہوتی ہےاور وہ ہے عوام کی طاقت ۔ 25جولائی کو آزاد کشمیر کی وادیوں میں شیردھاڑے گا۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام حساب لے گی، نواز شریف اپنا نقصان کرلیتا ہے لیکن عوام کا سر جھکنے نہیں دیتا۔

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 15 گھنٹے قبل

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 14 گھنٹے قبل
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 13 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 14 گھنٹے قبل

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 15 گھنٹے قبل

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 9 گھنٹے قبل