سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے،لاہور،اسلام آباد،کراچی،تونسہ شریف،ملتان اور مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ رواں ہفتے لاہور میں موسم خوشگواررہنےکی پیش گوئی بھی کی گئی ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصدریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد،کراچی،تونسہ شریف اور ملتان میں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ شہر قائدکا موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، رات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ریکارڈ ہوئی،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملتان میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیںٹی گریڈ تک جانے کا امکان کا ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مون سون کے موسم میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، خاص طور پر بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں ہر گز نہ جمع ہونےدیں۔ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 10 hours ago
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 7 hours ago

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 10 hours ago

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 9 hours ago

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 10 hours ago

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 5 hours ago

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 10 hours ago

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 10 hours ago

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 11 hours ago

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 11 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 9 hours ago

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 9 hours ago