ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو چکا ہے، اپٹک فائبر نیٹ ورک بھی متاثر ہوا ہے جس سے رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔


گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے بابوسر تھک میں شدید بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 3 سیاح جاں بحق، 4 زخمی جبکہ 15 افراد لاپتا ہو گئے۔
حکومتی ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق تھک بابوسر روڈ پر آنے والے سیلابی ریلے نے سیاحوں کی 15 گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی دو خواتین، مشعل فاطمہ اور فہد اسلام کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ساہیوال کے سیاحوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
سیلاب سے بابوسر روڈ کا تقریباً 8 کلومیٹر حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، جبکہ قراقرم ہائی وے پر بھی 20 سے زائد مقامات پر بندش کا سامنا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو چکا ہے، اپٹک فائبر نیٹ ورک بھی متاثر ہوا ہے جس سے رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔
سیلاب کے باعث ہزاروں سیاح راستوں میں پھنس گئے ہیں، کئی دیہاتوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حکومت نے ریسکیو آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے بابوسر روڈ پر پھنسے سیکڑوں سیاحوں کو نکالا، جب کہ مقامی آبادی نے درجنوں افراد کو عارضی پناہ فراہم کی۔
فیض اللہ فراق کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد ریسکیو کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 27 جون کو خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں شدید بارشوں کے بعد دریائے سوات میں طغیانی آئی تھی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے تھے۔ اس واقعے کے 21 روز بعد، 18 جولائی کو سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے لاپتا بچے عبداللہ کی لاش برآمد ہوئی تھی، جب کہ اس سانحے میں کل 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور صرف 3 کو زندہ بچایا جا سکا۔

آئی سی سی نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
- 4 گھنٹے قبل

ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ صورتحال بہتر ہو جائے گی، وزیر خزانہ
- 6 گھنٹے قبل

معیشت کیلئے اچھی خبر، آئی ایم ایف سےایک ارب ڈالرکی تیسری قسط ملنے کاامکان
- 16 منٹ قبل

پاکستان امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، انٹیلیجنس شیئرنگ تیز کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی، چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا کیس سننے سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی طبیعت بگڑنے پرجیل سے اسپتال منتقل کردیا
- 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدیل کردیا،تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟
- 41 منٹ قبل

پاک بحریہ نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ویڈیو "سر بلند" جاری کر دی
- 28 منٹ قبل

عدالتی احکامات کے باوجود اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑی گراو ٹ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 39 منٹ قبل

معرکۂ حق اور یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" جاری
- ایک منٹ قبل