پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کی قومی ترقیاتی حکمت عملیاں، بشمول ’اُڑان پاکستان‘، اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتی ہیں۔


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات نے ترقی کی حاصل شدہ کامیابیوں کو متاثر کیا ہے، اور پاکستان ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے اقدامات میں تیزی لا رہا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم (HLPF) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اب صرف پانچ سال باقی ہیں، جب کہ اس وقت صرف 35 فیصد پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) درست راستے پر گامزن ہیں۔
اسحٰق ڈار نے واضح کیا کہ عالمی وبا، خوراک، ایندھن اور مالیاتی بحرانوں کے باہمی اثرات کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت نے ان ترقیاتی فوائد کو نقصان پہنچایا ہے جو بڑی محنت سے حاصل کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں نے دنیا بھر میں عدم مساوات کو مزید بڑھا دیا ہے، تاہم ان چیلنجوں کے باوجود پاکستان 2030 ایجنڈے کے اہداف کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کی قومی ترقیاتی حکمت عملیاں، بشمول ’اُڑان پاکستان‘، اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سماجی تحفظ کی اسکیمیں، جیسے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بینظیر نشوونما، کو اس طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے کہ کوئی فرد بھی پیچھے نہ رہ جائے۔
انہوں نے نوجوانوں کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل یوتھ حب کا آغاز کیا گیا ہے، جبکہ دانش اسکولوں اور نئی جامعات کے قیام کے ذریعے معیاری تعلیم تک رسائی کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے اقدامات کو وسعت دے رہا ہے، جن میں 2030 تک 60 فیصد توانائی کو قابلِ تجدید ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف شامل ہے۔ اس کے علاوہ ’ریچارج پاکستان‘ اور ’لیونگ انڈس‘ جیسے منصوبے ملک کی ماحولیاتی مزاحمتی صلاحیت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا نیا قومی سطح پر مقرر کردہ موسمیاتی وعدہ (NDC) حتمی مراحل میں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مالیاتی استحکام کے لیے بنیادی معاشی اصلاحات متعارف کرائی ہیں، اور سرمایہ کاری کے لیے ماحول کو زیادہ موزوں بنانے کی کوششیں کی ہیں۔
آخر میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) ترجیحی شعبوں میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے۔

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 6 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 6 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل







