ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 221 اموات جبکہ 800 سے زائد مکانات تباہ، این ڈی ایم اے
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد کی جان گئی جس میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 25 مکانات منہدم ہوئے، رپورٹ


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ایک ہولناک تصویر سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 221 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں 804 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں بارشوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ 135 افراد جان بحق ہوئے، جبکہ 470 افراد زخمی ہو گئے، بارشوں سے 168 مکانات جزوی طور پر جبکہ 24 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں بارشوں کی وجہ سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 69 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 142 مکانات جزوی طور پر اور 78 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے۔
سندھ میں بارشوں کے نتیجے میں 22 افراد جان بحق ہوئے اور 40 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 54 مکانات جزوی طور پر اور 33 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
بلوچستان میں بھی بارشوں کی شدت نے 16 افراد کی جان لے لی، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، یہاں 56 مکانات جزوی طور پر اور 8 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے 3 افراد زخمی ہوئے، جب کہ یہاں 71 مکانات جزوی طور پر اور 66 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔
آزاد کشمیر میں بارشوں کے سبب 1 شخص کی جان گئی اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ یہاں 75 مکانات جزوی طور پر اور 17 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
اسلام آباد میں بھی بارشوں کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوا، جب کہ 35 مکانات جزوی طور پر اور ایک مکان مکمل طور پر منہدم ہوا۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد کی جان گئی جس میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 25 مکانات منہدم ہوئے اور 5 مویشی ہلاک ہوئے۔ اب تک 804 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور 200 مویشیوں کی اموات ہوئی ہیں۔
گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا د، بابو سر ٹاپ کر درجنوں سیاح پھنس گئے
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کا اعلان، باضابطہ درخواست جمع کرا دی
- ایک گھنٹہ قبل

مون سون ، چوتھے اسپیل کے دوران کئی شہروں میں نشیبی علاقے زیرِ آب
- 2 گھنٹے قبل

سوات میں استاد کے وحشیانہ تشدد سے 14 سالہ طالبعلم فرحان جان کی بازی ہار گیا
- 4 گھنٹے قبل
حالیہ بارشوں اور گلیشئیرز کے پگھلنے سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی کار سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے
- 37 منٹ قبل

کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس:گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
- ایک گھنٹہ قبل

دورہ انگلینڈ، پاکستانی اسکواڈ میں شامل سپنر ساجد خان انجری کا شکار، ٹیم سے باہر
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں قدیم روایت کے تحت ہونے والی ایک انوکھی شادی
- 13 منٹ قبل

بابوسرٹاپ اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن
- ایک گھنٹہ قبل

بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل

امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اب بھی تیار ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس
- 4 گھنٹے قبل