فلسطینی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین بیان میں بتایا کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران اب تک 59,029 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں


فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی پر مبنی جنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین بیان میں بتایا کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران اب تک 59,029 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 1,42,135 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت کے مطابق، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 134 شہداء کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 1,155 افراد زخمی ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے یا کھلے مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں، جن تک ریسکیو ٹیمیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔
مزید یہ کہ وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز انسانی امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی حملوں میں 99 فلسطینی شہید اور 650 سے زائد زخمی ہوئے، جس کے بعد 27 مئی سے اب تک امدادی سرگرمیوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 1,021 اور زخمیوں کی تعداد 6,511 سے تجاوز کر گئی ہے۔
بیان میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی کہ اسرائیلی فوج نے رواں سال جنوری میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 18 مارچ سے دوبارہ حملے شروع کر دیے، جس کے بعد سے 8,196 افراد شہید اور 30,094 زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے نومبر 2023 میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گالانٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

جشنِ معرکۂ حق: اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری
- 9 hours ago

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 12.84 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا
- 5 hours ago

لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 11 hours ago

اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
- 9 hours ago

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب، خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز
- 10 hours ago

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، ایک دن میں 49 فلسطینی شہید
- 7 hours ago
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
- 7 hours ago

سینیٹ اجلاس: یومِ آزادی اشتہار میں قائداعظم کی تصویر غائب ہونے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 11 hours ago

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کو فوری امداد کی ہدایت، سیلابی تباہی پر ہنگامی اجلاس
- 8 hours ago

انسٹاگرام کا نیا فیچر "Picks" آزمائشی مرحلے میں مشترکہ دلچسپیوں پر مبنی رابطے کا نیا انداز
- 9 hours ago

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا عالمی ریکارڈ: 14 ٹاوی سرجریز کے ذریعے دل کے والو کی تبدیلی
- 9 hours ago

دریائے سوات میں پھنسے 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
- 11 hours ago