بابوسرٹاپ اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن
پاک فوج متاثرہ مقامات پر سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہی ہے، فوج کی جانب سے 150 تیار پکوان کے پیکٹس ہیلی کاپٹر سے روانہ کیے گئے ہیں۔


بابو سر: پاک فوج نے بابو سر اور شاہراہ قراقرم پر پھنسے سیاحوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کرکے کئی سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی ٹیم اسکردو روڈ کی بحالی کے کام میں مصروف ہے، فوج کے پائلٹس اور انجینئرنگ ٹیموں کی معاونت سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔
جبکہ اسکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول تک لینڈ سلائیڈنگ کا علاقہ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، اس کے علاوہ دیوسائی کی طرف سے سدپارہ گاؤں تک جانے والا راستہ بھی کھول دیا گیا ہے۔
جبکہ پاک فوج باقی ماندہ سلائیڈز کلیئر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
پاک فوج متاثرہ مقامات پر سیاحوں کو خوراک اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر رہی ہے، فوج کی جانب سے 150 تیار پکوان کے پیکٹس ہیلی کاپٹر سے روانہ کیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ زخمیوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کے بعد وفاقی وزیر مواصلات کی ہداہت پر این ایچ اے کی ٹیموں کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق قراقرم ہائی وے کو مختلف جگہوں سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، چلاس بازار کے قریب قراقرم ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چلاس زیرو پوائنٹ پر بھی قراقرم ہائی وے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے جبکہ گورنر فارم کے قریب بھی بند شاہراہ قراقرم کو کھول دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بابوسر ٹاپ روڈ مکمل طور پر بند ہے جبکہ قراقرم ہائی وے کے لال پہاڑی اور تتھا پانی کے مقامات پر 10 سے 15 گاڑیاں نالوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں پھنسی ہوئی ہیں، تھک نالہ میں 4 افراد بہہ گئے جن میں سے 2 کی نعشیں اور 2 کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاکستان فوج بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، مشکل پہاڑی علاقوں میں بھی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 3 گھنٹے قبل

سعودی نیول چیف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات،سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا جہاں عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن میں ایک بھی نام بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر نہیں شامل کیا گیا،بیرسٹر گوہر
- 4 گھنٹے قبل

بیگم شائستہ سہروردی اکرام اللہ، لندن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی ایشیائی اور مسلم خاتون
- 3 گھنٹے قبل

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- ایک گھنٹہ قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 27 منٹ قبل
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 9 منٹ قبل

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل