شاہ محمود قریشی پارٹی قیادت نہیں سنبھال رہے، لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں، سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ فیملی اور وکلا کو سماعت میں شرکت کی اجازت ہونی چاہیےلیکن اس کے باوجود ٹرائل بند کمرے میں ہو رہا ہے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کی قیادت اب بھی بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، اور شاہ محمود قریشی کو پارٹی لیڈر بنائے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے، ہم صبح 10 بجے جیل پہہنچے لیکن اب تک وکلا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ فیملی اور وکلا کو سماعت میں شرکت کی اجازت ہونی چاہیےلیکن اس کے باوجود ٹرائل بند کمرے میں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایسے بند کمرے میں ٹرائل کو کا لعدم قرار دیا جانا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف اس وقت 8 سے 9 مقدمات زیر سماعت ہیں اور وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار بھی ہیں، اس لیے ان سے متعلق پارٹی قیادت کی قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پارٹی کا بلا مقابلہ لیڈر عمران خان ہی ہیں اور اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 4 hours ago

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 8 hours ago

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 4 hours ago

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 5 hours ago

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 5 hours ago

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 6 hours ago

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 8 hours ago

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 7 hours ago

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 7 hours ago
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 5 hours ago

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 8 hours ago

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 3 hours ago