مستونگ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
31 سالہ میجر ضیاد سلیم کا تعلق خوشاب اور سپاہی ناظم حسین کا تعلق جہلم سے ہے ، شہید میجر اور سپاہی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا،ترجمان


مستونگ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 3 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 23 جولائی 2025 بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے3 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،تاہم ؎ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر ضیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین شہید ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 31 سالہ میجر ضیاد سلیم کا تعلق خوشاب اور سپاہی ناظم حسین کا تعلق جہلم سے ہے ، شہید میجر اور سپاہی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے انڈین سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اور تین دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی تعریف کی ہے۔
وزیراعظم نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بے جگری اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر اور سپاہی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اپنے بیا ن میں انہوں نےمزید کہا کہ شہدا اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوئے، انہیں اس بہادری پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 10 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- a day ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- a day ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- a day ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 11 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- a day ago


