ضلع دیامر اور گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، 9 افراد جاں بحق، سینکڑوں گھر تباہ
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے گلگت بلتستان میں 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہو گئیں، 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلاب کی نذر ہوگئیں


ضلع دیامر سمیت گلگت بلتستان بھر میں حالیہ سیلاب نے متعدد وادیوں کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جن میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
سیاحوں کی جنت کہلانے والے گلگت بلتستان کا ضلع دیامر اور اس کے سیاحتی مقام بابوسر میں چار روز قبل آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔
چند روز قبل آنے والے اس تباہ کن سیلاب میں 500 سے زائد گھروں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ 10 سے 12 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے گلگت بلتستان میں 12 کلومیٹر سے زائد سڑکیں تباہ ہو گئیں، 27 پل اور 22 گاڑیاں سیلاب کی نذر ہوگئیں، جب کہ بجلی، پانی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہو چکا ہے۔
فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ سیلاب نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں متعدد دکانوں اور مویشی خانوں کو تباہ کیا، گاڑیاں اور ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی ریلوں میں بہہ گئیں۔
سب سے زیادہ مالی اور جانی نقصانات ضلع دیامر میں ہوئے، جہاں بڑی بڑی چٹانیں سڑکوں پر آگریں، متعدد افراد زخمی ہوئے اور واٹر اسکیمز بہہ جانے کے باعث پینے کے پانی کی شدید کمی ہو گئی۔
ترجمان جی بی حکومت کے مطابق، 300 سے زائد پھنسے مسافروں اور سیاحوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں پانی کے بہاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرچ آپریشن اور سڑکوں کی بحالی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ پانی اور بجلی کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، جبکہ تباہ شدہ وادیوں میں نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل






