بدتمیز انداز کے سوالات برے ابلاغی رویے کو فروغ دے سکتے ہیں اور AI کے استعمال میں شمولیت اور رسائی پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں،ماہرین


ویب ڈیسک : ایک حیران کن تحقیق میںانکشاف کیاگیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی ChatGPT زیادہ درست جوابات دیتا ہے جب اس سے بدتمیز انداز میں سوال کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابقپین اسٹیٹ کے محققین نے GPT-4o ماڈل پر 250 سے زائد مختلف پرامپٹس آزما کر یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جارحانہ یا سخت انداز کے سوالات پر AI کی درستگی سب سے زیادہ رہی۔
تحقیق کے مطابق، ”بہت بدتمیز“ پرامپٹس، جیسے ”ارے، یہ حل کرو“، نے 84.8 فیصد درستگی دکھائی، جو مؤدبانہ انداز کے سوالات سے چار فیصد زیادہ تھی، جیسے ”کیا آپ مہربانی کرکے درج ذیل سوال حل کریں گے؟“
تحقیق کے شریک مصنف اور پین اسٹیٹ کے پروفیسر آکھیل کمار نے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ AI انسانی تعامل کے دوران ٹون اور سوال کی ساخت کے لحاظ سے مختلف ردعمل دیتا ہے،انہوں نے کہا، سوال پوچھنے کے چھوٹے طریقے بھی نتیجہ پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔
تاہم، محققین نے ممکنہ خطرات کی وارننگ بھی دی۔ بدتمیز انداز کے سوالات برے ابلاغی رویے کو فروغ دے سکتے ہیں اور AI کے استعمال میں شمولیت اور رسائی پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
محققین نے خبردار کیا کہ AI کے ساتھ تعامل میں ”غیر مہذب گفتگو“ کو معمول بنانا خطرناک ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ مطالعہ انسانی اور AI تعامل کے اخلاقی اور عملی پہلوؤں پر سوال اُٹھاتا ہے، اور اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ ہم صرف سوال کیا پوچھتے ہیں، یہ نہیں بلکہ کس انداز میں پوچھتے ہیں بھی بہت معنی رکھتا ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل





