بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
ملک بھرمیں جوڈیشل نظام کی بہتری کے لیے دورے کیے ہیں، جوڈیشل اکیڈمی میں جوڈیشل افسران کو تربیت دی گئی،چیف جسٹس


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایمان دار جوڈیشل افسر کے ساتھ کھڑا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ ادارہ جاتی تبدیلیوں میں وقت لگتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ماتحت ’’عدلیہ کی بہبود کے عنوان‘‘ سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نےکہا کہ ججوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کمپوزڈ، غیر جانب دار اور اصولوں پر رہیں لیکن بینچ میں شامل ججز بھی انسان ہیں، انہیں کیئر کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی بہبود انسانی ضرور ہے، ضلعی عدلیہ کے ججز جوڈیشل سسٹم کا انتہائی قیمتی حصہ ہیں، عدلیہ کی فلاح کے لیے پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ملک بھرمیں جوڈیشل نظام کی بہتری کے لیے دورے کیے ہیں، جوڈیشل اکیڈمی میں جوڈیشل افسران کو تربیت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس کے قیام پر کام کررہے ہیں، مقررہ وقت میں کیسز کا حل ہونا چاہئے، قانون کےبہترین ماہر روزانہ کی بنیاد پر کیس سن رہے ہیں، عدالتی معاملات کو دو شفٹوں میں چلانے کا معاملہ زیر غور ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی) کے استعمال کے لیےطریقہ کار اپنانے کے حوالے سے جسٹس محمد علی مظہر کا م کر رہے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو مدعو کیا گیا ہے، یقین دلاتا ہوں چیف جسٹس پاکستان ہر ایمان دار جوڈیشل افسر کے ساتھ کھڑا ہوگا، ماتحت عدلیہ ہمیں سفارشات بھیجے اصلاحات کے لیے ہم سپریم کورٹ میں بیٹھ کر اصلاحات نہیں بنائیں گے، اس کے لیے ریٹائرڈ جج سپریم کورٹ رحمت حسین جعفری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جسٹس روزی خان چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، تمام ہائی کورٹس کے رجسٹرار، ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی ممبران ہوں گے۔
تقریب سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ کے لیے پیشہ ورانہ اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والےنوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا، التوا کے شکار مقدمات ماڈل عدالتوں کے ذریعے سنے جائیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ چین اور سپریم کورٹ ترکیہ کے ساتھ پانچ سال کے معاہدے ہوئے ہیں، ماتحت عدلیہ سے30 جوڈیشل افسران اگلے سال چینی سپریم کورٹ میں تربیت کے لیے بھیجے جائیں گے۔

برطانیہ، جرمنی اور فرانس کا غزہ میںایک دفعہ پھر فوری امداد پہنچانے اور جنگ بندی کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

مغربی کنارے پراسرائیلی خودمختاری نافذ کرنے کی کوشش عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

کاغان: جھیل سیف الملوک روڈ پر کلاؤڈ برسٹ اورتودہ گرنے سے 500 سے زائد سیاح پھنس گئے
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کے بلے باز نےانڈر 19کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی چوک احتجاج کیس: عدالت کا غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ٹیموں کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،3 خارجی دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

شمال مشرقی ایران میں نامعلوم مسلح افراد کی عدالتی احاطے میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان، امریکہ سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے،جلد دونوں ممالک میں معاہد ہ ہو جائے گا ،اسحاق ڈار
- 4 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 21 منٹ قبل

رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا ہندو برادری کے گھر پر حملہ، 3 افراد اغوا،بازیابی کے لیے پولیس کا آپریشن
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل