وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید میجر زیاد سلیم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
محسن نقوی نے شہید کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے حوصلے اور استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی بہادر اور بلند حوصلہ مائیں قوم کا فخر ہیں


راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید میجر کی والدہ، بہن، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی کی۔
وزیر داخلہ نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، اس موقع پر انہوں نے شہید کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے حوصلے اور استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی بہادر اور بلند حوصلہ مائیں قوم کا فخر ہیں۔
اس دوران محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہدا کے خاندانوں کی قربانیوں کا قرض قوم کبھی ادا نہیں کرسکتی۔
اس دوران شہید کی والدہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی بیٹے کی شادی ہوئی تھی، وطن سے عشق انہیں جنون کی حد تک تھا، زخمی ہونے کے باوجود زیاد نے اپنے ساتھیوں کو بچانے کی کوشش کی اور زخموں کی پروا نہیں کی۔
والدہ نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ شوہر کے بعد اب بیٹا بھی وطن پر قربان ہو گیا، مگر میں ہمیشہ وطن اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی رہی ہوں اور رہوں گی۔
واضح رہے کہ شہید میجر زیاد سلیم کے والد بریگیڈیئر سلیم بھی 2005 میں شہید ہوئے۔

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا
- 3 hours ago

فلم ’’سردار جی تھری ‘‘پابندی ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کا ردعمل سامنے آگیا
- 4 hours ago

آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے بھارت کا نیا جعلی ’آپریشن مہادیو‘
- an hour ago

غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید 14 فلسطینی شہید
- 40 minutes ago

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل، خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
- 2 hours ago

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 2 minutes ago

بنکاک میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت اور شوگر ملز کا اہم اجلاس آج طلب
- 33 minutes ago

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی،وزیر اعظم
- 3 hours ago

تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق
- an hour ago

’ہر رات بیوی کے پاؤں دبا کر سوتا ہوں ‘،اداکار احمد حسن کے بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی
- 3 hours ago

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت پی ٹی آئی کے 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 hours ago