پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 31 جولائی کو لاڈر ہل میں ہو گا، سیریز کا دوسرا مقابلہ 2 اور آخری میچ 3 اگست کو شیڈول ہے۔


میامی:ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ امریکا پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ دودستوں کی صورت میں امریکی شہر میامی پہنچا جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔
امریکا پہنچنے والے قومی اسکواڈ کے دوسرے دستے میں فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف، وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث، حسین طلعت، حسن نواز، اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان، کوچز اور سپورٹ اسٹاف شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں بیشتر کھلاڑی ڈھاکہ سے براستہ دبئی میامی پہنچے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ سکواڈ کے لیے الگ کاؤنٹرز کا انتظام کیا گیا تھا، قومی سکواڈ کو کم سے کم وقت میں امیگریشن کے مرحلے سے گزارا گیا۔
پاکستان کرکٹ سکواڈ کو سکیورٹی اہلکاروں نے جہاز سے نکلتے ہی پروٹوکول دیا، پاکستان کرکٹ سکواڈ کو سکیورٹی کی گاڑیوں کے ساتھ ہوٹل پہنچایا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے میامی پہنچنے پر غیرمعمولی انداز میں استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔
حارث رؤٖف نے اپنے ایکس کاؤنٹ پر لکھا کہ ہمیں بہت پروٹوکول ملا، امریکا میں پہلے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس شاندار پروٹوکول پر انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔
کھلاڑیوں نے غیر معمولی انتظامات کرانے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 31 جولائی کو لاڈر ہل میں ہو گا، سیریز کا دوسرا مقابلہ 2 اور آخری میچ 3 اگست کو شیڈول ہے۔

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 4 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 5 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 6 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 5 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 4 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 5 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 6 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 5 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 5 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 دن قبل






