پاکستان کا غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی، خوراک کی فراہمی، اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کا مطالبہ
مسئلہ فلسطین پچھلے 75 برس سے حل طلب ہے اور اس کا تاحال حل نہ ہونا عالمی برادری کی اجتماعی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، اسحا ق ڈار


نیویارک: پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر مستقل جنگ بندی،ہنگامی بنیادوں پر خوارک کی فراہمی اور اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا غزہ انسانی حقوق کے قوانین کا قبرستا ن ہے، غزہ میں جنگی جرائم پر قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے اور انسانیت کے خلاف جرائم کا سلسلہ بند کیا جائے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، انصاف میں تاخیر کے باعث ظلم میں اضافہ ہوا، اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ فلسطین پچھلے 75 برس سے حل طلب ہے اور اس کا تاحال حل نہ ہونا عالمی برادری کی اجتماعی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت دے تاکہ مسئلے کے حل کی جانب حقیقی پیش رفت ہو سکے، پاکستان فلسطین کے جائز حقوق اور آزادی کے لیے اپنی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ عالمی قانون اور ہیومینیٹرین اصولوں کا قبرستان بنا ہوا ہے، اسرائیل کے ہاتھوں موت اور تباہی سے 58 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
انہوںنے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے امداد میں رکاوٹیں، شہری انفراسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا، پناہ گزیں کیمپوں، ہسپتالوں اور امدادی قافلوں پر حملوں نے قانون اور انسانیت کی ہر سرخ لکیر عبور کردی ہے، یہ اجتماعی سزا فوری روکی جانی چاہیے۔
انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے پاکستان کی جانب سے چھ نکاتی لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب سنجیدگی کے ساتھ فوری اقدامات کرنے ہوں گے، یہ وقت ہے کہ درج ذیل کلیدی نکات پر قابل اعتماد اور مؤثر بین الاقوامی عمل یقینی بنایا جائے۔
فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی، اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2735 پر مکمل عمل درآمد
مکمل اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی، خصوصاً خوراک اور ادویات کی
اقوام متحدہ کی ایجنسی UNRWA کی مالی و سیاسی حمایت
اسرائیل کو جنگی جرائم پر عالمی سطح پر جوابدہ ٹھہرانا
دو ریاستی حل کے لیے ایک ناقابلِ واپسی سیاسی عمل کی بحالی
ریاستِ فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کرنا اور اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینا
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے لیے ایک امتحان ہے۔
اسحاق ڈار نے اس بات کو اولیت دی کہ غزہ اور تمام مقبوضہ علاقوں میں غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی کی جائے، انہوں نے اس ضمن میں سعودی عرب، قطر، مصر اور امریکا کی کوششوں کی ستائش بھی کی۔
ساتھ ہی اسحاق ڈار نے کہا کہ مکمل اور بغیر کسی رکاوٹ کے غزہ میں امداد کی اجازت دی جائے جس میں خاص طور پر غذا اور جان بچانے والی ادویات کی فراہمی شامل ہے، انہوں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی اُنروا سے سیاسی اور مالی تعاون پر بھی زور دیا۔
اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا حوالہ دیتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ جنگی جرائم اور انسانیت کیخلاف جرم کا عالمی سطح پر احتساب کیا جانا چاہیے، سزا سے استثنیٰ کا عمل ختم ہونا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ناقابل واپسی اور حقیقی سیاسی عمل میں پھر سے روح پھونکی جائے تاکہ قبضہ ختم ہو اور دو ریاستی حل حقیقت کا روپ اختیار کرسکے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 8 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 7 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 5 گھنٹے قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 9 گھنٹے قبل

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 7 گھنٹے قبل

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 6 گھنٹے قبل

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 5 گھنٹے قبل
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 4 گھنٹے قبل