ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارے کے گرنے کی واضح وجوہات فی الحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم امریکی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں


امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ ایک تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ ریاست کے وسطی علاقے میں واقع نیول ایئربیس اسٹیشن لیمور کے قریب پیش آیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی نیوی نے طیارے کے حادثے کی تصدیق کر دی ہے، اور بتایا کہ پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق طیارے کے گرنے کی واضح وجوہات فی الحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم امریکی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر طیارے کی ویڈیوز اور تصاویر زیرِ گردش ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہ شدہ ایف-35 طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے اور دھوئیں کے گھنے بادل فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔ متعدد عینی شاہدین نے بھی حادثے کے فوری بعد منظر کو فلم بند کیا۔
ایف-35 جنگی طیارہ امریکہ کی سب سے جدید اور مہنگی دفاعی ٹیکنالوجی میں شمار ہوتا ہے، جو اسٹیلتھ ٹیکنالوجی، ہائی اسپیڈ اور ایڈوانسڈ ویپن سسٹمز سے لیس ہوتا ہے۔ اس سے قبل بھی ایف-35 طیاروں کے چند تکنیکی مسائل اور حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے باعث اس پروگرام پر عالمی توجہ مرکوز رہی ہے۔

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- an hour ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 3 hours ago

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 6 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 4 hours ago

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے
- 4 hours ago

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 6 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 3 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 4 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 2 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 4 hours ago

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 6 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 2 hours ago