عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا تھا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے پاکستان کے ویزے کی درخواست دی ہے


وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے ردِعمل دیتے ہوئے بعض اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔
طلال چوہدری نے علیمہ خان کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سلیمان اور قاسم خان کے پاس نائیکوپ (اوورسیز پاکستانی شناختی کارڈ) موجود ہے، جیسا کہ پہلے دعویٰ کیا گیا، تو پھر ان کے لیے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
انہوں نے مزید کہا کہ اگر دونوں افراد ویزے کے محتاج ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس پاکستانی شہریت نہیں ہے، لہٰذا یہ وضاحت ضروری ہے کہ اصل صورتحال کیا ہے۔
اس سے قبل، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا تھا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے پاکستان کے ویزے کی درخواست دی ہے، اور اس وقت وزارت داخلہ اسلام آباد سے منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے، 28 سالہ سلیمان خان اور 26 سالہ قاسم خان، نے رواں برس مئی میں پہلی مرتبہ اپنے والد کی قید پر کھل کر آواز بلند کی تھی۔ بعد ازاں علیمہ خان نے اعلان کیا تھا کہ دونوں بھائی امریکی قانون سازوں سے ملاقاتیں کریں گے اور پھر پاکستان آئیں گے۔ سلیمان اور قاسم نے امریکا کا دورہ کیا اور وہاں متعدد سیاستدانوں سے اپنے والد کے مقدمات اور قید سے متعلق بات چیت کی۔
عمران خان اگست 2023 سے قید میں ہیں اور اس وقت اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا بھگت رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان پر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق انسداد دہشت گردی کے متعدد مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 19 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 17 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- ایک منٹ قبل

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 20 گھنٹے قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 19 گھنٹے قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- 13 منٹ قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 8 منٹ قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 18 گھنٹے قبل






.jpg&w=3840&q=75)

