جدید گن شپ ہیلی کاپٹر کی شمولیت سےپاک فوج کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ،فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت
Z-10ME ایک جدید ٹیکنالوجی سے لیس اٹیک ہیلی کاپٹرہے جوکہ ہر موسم میں اور رات میں بھی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے،ترجمان


ملتان: پاکستان فوج کی فضائی قوت میں جدید ترین ہیلی کاپٹر Z-10ME کی صورت میں اضافہ ہو گیا جو ہر موسم میں ہر وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اورجدید ہیلی کاپٹر کی پاکستان آرمی ایوی ایشن میں شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، مظفرگڑھ فائرنگ رینج میں Z-10ME ہیلی کاپٹر کی فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے مختلف یونٹس نے ”کمبائنڈ آرمز ٹیکٹکس“ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند مورال، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں بھی فیصلہ کن برتری برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا، اور فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جدید Z-10ME ایک جدید ٹیکنالوجی سے لیس اٹیک ہیلی کاپٹرہے جوکہ ہر موسم میں اور رات میں بھی درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس جدید نظام کی شمولیت پاک فوج کی ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی جوانوں اور افسران سے ملاقات کی اور جوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔
ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل کی ملتان گیریژن آمد پر کور کمانڈر ملتان نے پرتپاک استقبال کیا، کور ہیڈکوارٹرز میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی جس پر فیلڈ مارشل نے تیاری کے اعلیٰ معیار پر اظہارِ اطمینان کیا، جوانوں کے غیر معمولی حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی مہارت کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے کور ہیڈکوارٹر ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے پاک فوج کی جانب سے جاری تربیتی سرگرمیوں کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تیاری دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں بھی فیصلہ کن برتری برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انہوں نے پاک فوج کی جانب سے جاری تربیتی سرگرمیوں کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تیاری دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کو مزید مضبوط بناتی ہے۔
ترجما ن پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملتان آمد پر کور کمانڈر ملتان نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کو عسکری ماہرین نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے جائزے اور جدید ٹیکنالوجی کے انضمام کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ 2025 فائنل میں جگہ بنالی
- 9 hours ago

سیلاب زدگان کو 10 لاکھ تک امداد دی جائے گی ، مریم نواز
- 8 hours ago

ایف بی آر کی وضاحت: انکم ٹیکس فارم میں تبدیلی نہیں کی ، 30 ستمبر ڈیڈ لائن برقرار
- 10 hours ago

روزانہ دہی کھانے کی عادت طویل اور صحت مند زندگی کا راز ہو سکتی ہے
- 6 hours ago

سلووینیا کا اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی کا اعلان
- 8 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
سابق فرانسیسی صدر کو مجرمانہ سازش پر 5 سال قید، قذافی فنڈنگ کیس میں اہم فیصلہ
- 6 hours ago

چاغی سیکورٹی فورسز کارروائی: فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
- 10 hours ago

ٹرمپ کی ترک صدر کی کھل کر تعریف، شام اور یوکرین پر گفتگو
- 6 hours ago

میٹا کی جانب سے کم عمر صارفین کے لیے فیس بک اور میسنجر میں اہم تبدیلی
- 10 hours ago

بہتر ازدواجی زندگی اور بچوں کے لیے اداکاری چھوڑی ، فرح حسین
- 6 hours ago
اسرائیل کا صنعا پر فضائی حملہ، انصاراللہ کے 11 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
- 6 hours ago
وائٹ ہاؤس: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ختم
- 23 minutes ago