قانونی نظام سے انصاف نہیں ملا، جس کی وجہ سے خود بدلہ لینے کا فیصلہ کیا، ملزم کا بیان


کراچی:سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔
ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیاتھا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی وجہ بنا۔
عمران آفریدی کے مطابق نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا۔
ملزم نے کہاکہ اسے قانونی نظام سے انصاف نہیں ملا، جس کی وجہ سے اس نے خود بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔
عمران آفریدی نے مزیدکہا کہ قتل میں نے اکیلے کیا، میرے کسی عزیز، دوست یا رشتہ دار کا اس جرم سے کوئی تعلق نہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے خاندان یا دوستوں کو تنگ نہ کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے میںخواجہ شمس الاسلام کو اُس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جب وہ اپنے بیٹے دانیال الاسلام کے ہمراہ نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے، وہ جوتے پہن رہے تھے کہ حملہ آور نے اچانک گولیاں چلادیں۔واقعہ میں مقتول کا بیٹا بھی زخمی ہوا تھا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیض الاسلام کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر لیا ہے، جس میں قتل، دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے اعترافی بیان کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پاک بھارت 7 مئی کی فضائی جھڑپ:پاک فضائیہ کی کارروائی کی تفصیلات جاری
- 22 منٹ قبل

قیدیوں کو مضر صحت کھاناکھلانے کی خبروں کے حوالے سےمحکمہ جیل پنجاب کا مؤقف سامنے آ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے،کسی سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،بانی پی ٹی آئی
- ایک گھنٹہ قبل

علیمہ خان کا مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے پر اعتراض: فیصلہ میرٹ کے خلاف ہے
- 32 منٹ قبل

بھارت میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر،ائیر انڈیا کی پرواز میں مسلم مسافر پر تشدد، ویڈیو وائرل
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 2 منٹ قبل

بابوسر ٹاپ: سرچ آپریشن جاری، لاپتا افراد کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا
- 35 منٹ قبل

پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران وعمائدین کا اہم جرگہ،دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی حمایت
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان:7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن، پولنگ کل ہو گی
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بیان سامنے آ گیا
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر نے ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری ، سخت سیکیورٹی کے احکامات
- 2 گھنٹے قبل