رپورٹ کے مطابق بھارتی رافیل طیارے کی تباہی کی ایک اہم وجہ چینی ساختہ پی ایل-15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بنی


برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے جدید لڑاکا طیارے کو مار گرانے سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی رافیل طیارے کی تباہی کی ایک اہم وجہ چینی ساختہ پی ایل-15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بنی۔ واقعے نے مغربی ساختہ جنگی ہتھیاروں کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔
رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 مئی کی رات پاک فضائیہ کے ریڈار پر بھارتی فضائیہ کے درجنوں طیاروں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جس کے بعد پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، جو پہلے سے آپریشن روم میں موجود تھے، نے فوری طور پر چینی ساختہ جے-10 سی طیارے تعینات کرنے کا حکم دیا۔ ائیرچیف نے رافیل طیاروں کو نشانہ بنانے کی خصوصی ہدایت بھی دی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس فضائی جھڑپ میں پاکستان اور بھارت کے مجموعی طور پر 110 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا، جسے ماہرین گزشتہ دہائیوں کی سب سے بڑی فضائی جھڑپ قرار دے رہے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق پاکستان نے اس جھڑپ میں کامیاب الیکٹرانک وارفیئر حملے کا دعویٰ کیا، جس نے دشمن کے نظام کو مؤثر طریقے سے مفلوج کیا۔ اس کے بعد کئی ممالک کی جانب سے چینی لڑاکا طیاروں، خصوصاً جے-10 سی، میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
ادھر بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے لوک سبھا اجلاس میں رافیل طیارے کی تباہی کے شواہد پیش کیے، تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آسٹریلیا نے یہودی مخالف حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

برازیل کا اسرائیل کی جانب سے نامزد کیے گئے نئے سفیر کو قبول کرنے سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 12 گھنٹے قبل

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف
- 14 گھنٹے قبل
برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف
- 15 گھنٹے قبل

دریائے ستلج میں48گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ، ہائی الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ٹرمپ کی چین کو مقناطیس نہ دینے پر 200 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں مون سون بارشوں کا 8 واں سپیل، لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش
- 38 منٹ قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات،فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ
- 33 منٹ قبل

معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار
- 12 گھنٹے قبل