بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرغزستان، ڈیجیٹل اثاثوں اور ریگولیٹری ڈھانچے کے میدان میں ایک اہم شراکت دار ثابت ہو سکتا ہے


پاکستان اور کرغزستان نے کرپٹو کرنسی، بلاک چین ٹیکنالوجی، اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس پیش رفت کا اعلان وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب اور کرغزستان کی نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر فرخت امینوو کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس کے بعد کیا گیا۔
کانفرنس کے دوران کرپٹو اثاثہ جات، بلاک چین ایپلیکیشنز اور جدید مالیاتی نظام کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرغزستان کی جانب سے معلومات، تجربات اور پالیسی ماڈلز کے تبادلے پر زور دیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے ورچوئل اثاثوں کی ترقی کے لیے ایک اسٹریٹجک اور ہم آہنگ فریم ورک کی تشکیل پر آمادگی ظاہر کی۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے کرپٹو شعبے میں باضابطہ شراکت داری کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تجویز پیش کی، جس کا مقصد تعاون کو قانونی اور ادارہ جاتی بنیاد فراہم کرنا ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ کرغزستان، ڈیجیٹل اثاثوں اور ریگولیٹری ڈھانچے کے میدان میں ایک اہم شراکت دار ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسطی و جنوبی ایشیا میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فنانس کا فروغ نہ صرف علاقائی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرے گا بلکہ ٹیکنالوجی کے نئے در بھی کھولے گا۔
آخر میں دونوں ممالک نے محفوظ، شفاف اور جدید ڈیجیٹل معیشت کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 12 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 11 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 15 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 14 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 14 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 9 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 12 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 12 گھنٹے قبل













