عیدپر احتیاط کی ضرورت ، اسد عمر کی عوام سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل
اسلام آباد: وفاقی وزیر و سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ٰ پر احتیاط کی شدید ضرورت ہے ، عوام ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں اور ویکسین لگوائیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ عید الاضحی ٰ کے موقع پر بے تحاشہ احتیاط کی ضرورت ہے ،کورونا نے پورے خطے میں تباہی پھیلائی ہوئی ہے ، ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں ۔ کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے ، ویکسین نہ لگوانے والوں کو کورونا کا خطرہ 7گنا زیادہ ہوتا ہے تاہم ویکسین سے خطرہ کم ہوسکتا ہے ۔۔ کورونا سے بچنے کا واحد حل ایس اوپیز پر عمل درآمد ہے ، عوام سے گزارش ہے جلد از جلد ویکسین لگوائیں ۔اسد عمر نے مزید کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی عید کی چھٹیوں کے دنوں میں سیاحتی مقامات پر نہ جائیں ، اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی ہے تو آپ کو تفریحی مقامات پر روکاجائے گا ۔
اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر کے آغاز اور عید الاضحی کی تعطیلات میں لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا تاہم انہوں نے ویکسی نیشن اور ایس اوپیز پر عمل کرنے پر زور دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2کروڑ 21 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے ، ایک دن میں ویکسین لگوانے کی تعداد 5لاکھ سے زیادہ ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ روزانہ2500 کے قریب کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں 20 فی صد اضافہ ہوا ہے ۔ ڈاکٹر فیصل نے عوام سے ماسک پہننے اور ہجوم میں نہ جانے کی اپیل کردی ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید31فراد چل بسے جبکہ2327 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار720ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ83ہزار719ہوگئی ہے ۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک بار پر6.17فیصد ہو گئی ہے۔

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 8 منٹ قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 2 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 38 منٹ قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 3 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل