کراچی : سینیٹ الیکشن کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جس کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے منظوری دی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ کی آئندہ مدت کیلئے شیری رحمٰن ،سلیم مانڈوی والا کے نام فائنل ہوئے ہیں ۔ٹیکنو کریٹ کی مخصوص نشست پر ڈاکٹر کریم خواجہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ٹیکنو کریٹ کی مخصوص نشست پر ڈاکٹر کریم خواجہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ خواتین کی مخصوص نشست پر پلوشہ خان کونامزد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ جنرل نشست کیلئے جام مہتاب ڈاہر اور تاج حیدر کوٹکٹ دیا جائے گا ۔ امیدواروں کو وزیراعلی ٰ ہاؤس طلب کرلیا گیا ہے جبکہ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔
یاد رہے کہ ملک بھرمیں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا جن میں اسلام آباد کی2 ، پنجاب کی 11 ، سندھ 11 ، خیبر پختونخواہ سے 12 اور بلوچستان کی 12 نشستیں شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سینیٹ کے الیکشن بھی 3 مارچ 2018 کو منعقد ہوئے تھے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل





