اسلام آباد: حکمراں جماعت تحریک انصاف نے سینیٹ کیلئے نام فائنل کرلیے۔عبدالحفیظ شیخ ، شبلی فراز، ثانیہ نشتر اور فیصل ووڈا سمیت دیگر اراکین کے نام سامنے آگئے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد پی ٹی آئی کی امیدوار فائنل کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ سے فیصل واوَڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے جب کہ ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
تحرک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئ ہیں۔۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 12, 2021
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے سینیٹ کےلیے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔خیبر پختونخواسے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سےسیف اللہ نیازی ،ڈاکٹر زرقہ اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔
خیبر پختونخواہ سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 12, 2021
یاد رہے کہ ملک بھرمیں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا جن میں اسلام آباد کی2 ، پنجاب کی 11 ، سندھ 11 ، خیبر پختونخواہ سے 12 اور بلوچستان کی 12 نشستیں شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago





