دوران سماعت عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ ان پر 63 ایف آئی آرز درج ہیں، جن میں پیشی کے لیے انہیں کم از کم ایک ماہ کا وقت درکار ہے

پشاور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراو رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمر ایوب عمر ایوب کو وقتی ریلیف مل گیا،پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی 8 اگست حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے ان کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب کی 9 مئی مقدمات سے متعلق حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔
دورانِ سماعت عمر ایوب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل مختلف عدالتوں میں اپیل دائر کرنا چاہتے ہیں، لیکن گرفتاری کے خدشے کے باعث پیش نہیںکر پا رہے۔
دوران سماعت وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ریلیف دیا جائے تاکہ وہ قانونی چارہ جوئی کے عمل کو جاری رکھ سکیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب عدالتی کارروائیوں میں پیش نہیں ہوتے، اسی لیے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار عدالت کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، اس لیے انہیں صرف محدود ریلیف دیا جا رہا ہے، عدالت نے واضح کیا کہ اپیل دائر کرے لیکن وارنٹ تو اپنی جگہ برقرار رہیں گے۔
سماعت کے دوران عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ ان پر 63 ایف آئی آرز درج ہیں، جن میں پیشی کے لیے انہیں کم از کم ایک ماہ کا وقت درکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے انہیں 9 مئی کے ایک مقدمے میں بری کر دیا ہے تاہم اسی نوعیت کے کیس میں اے ٹی سی فیصل آباد نے ان کی غیر موجودگی میں سزا سنا دی ہے۔
دوران سماعت عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو 8 اگست تک حفاظتی ضمانت دینے کا حکم جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ یہ ریلیف عمر ایوب کو اس وقت ملا ہے جب وہ متعدد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں اکثریت 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے جڑی ہوئی ہیں۔
عدالت کی طرف سے دی گئی یہ حفاظتی ضمانت انہیں ان مقدمات میں وقتی تحفظ فراہم کرتی ہے تاکہ وہ متعلقہ فورمز پر اپنی اپیلیں دائر کر سکیں۔
واضح رہے کہ 9 مئی مقدمات میں انسداددہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- an hour ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 7 minutes ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago






