چیوننگ اسکالرشپ پاکستان کے باصلاحیت افراد کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو انہیں عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے


برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے سال 2025 کی فلی فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
یہ اسکالرشپ ایک سالہ ماسڑز ڈگری کے لیے دی جاتی ہے۔ جو برطا نیہ کی معروف یونیورسٹیوں میں کروائی جاتی ہے۔
پروگرام خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جو گریجوایشن کے بعد کم از کم دو سال کا عملی تجربہ رکھتے ہوں ، چیوننگ اسکالرشپ میں تعلیمی اخراجات ، ہوائی جہاز کا کرایہ، ویزہ فیس اور ماہانہ رہائشی وظیفہ شامل ہے۔
اس پروگرام کے ذریعے منتخب ہونے والے طلبہ کو نہ صرف تعلیمی اور پیشہ وارانہ ترقی کے مواقع حاصل ہوں گےبلکہ انہیں عالمی نیٹ ورکنگ اور ثقافتی تبادلے کا بھی بھر پور موقع میسر آئے گا۔
پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمیشنر جین میرٹ کا کہنا ہے کہ چیوننگ اسکالرشپ پاکستان کے باصلاحیت افراد کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو انہیں عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، یہ پروگرام ایسے نوجوانوں کے لیے ہے جو مثبت تبدیلی لانے کا جذبہ رکھتے ہوں ۔
درخواستیں 5 اگست سے 7 اکتوبر 2025 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں، اہل امیدواروں کو حقیقی زندگی میں قیادت، اثر اور نیٹ ورکنگ کی صلاحتیوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ چیوننگ اسکالرشپ کاآغاز 1983 میں ہوا تھااور اب تک دنیا بھر کے 160 ممالک سے 60،000 سے زائد افراد اس اسکالرشپ کا حصہ بن چکے ہیں ، جن میں سے 2000 سے زائد کا تعلق پاکستان سے ہے، جو آج مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔
مزید معلومات اور درخواست دینے / اپلائی کرنے کا طریقہ چیوننگ کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے۔

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 42 minutes ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago






