معاہدے کا مقصد گوادر بندرگاہ کو ایک فعال علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب میں تبدیل کرنا، نئے صنعتی منصوبے شروع کرنا، اور گوادر فری زون میں سہولیات کو بہتر بنانا ہے


وزارت بحری امور نے اعلان کیا ہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) اور چین کی کمپنی "شننگ انٹرپرائز" کے درمیان گوادر بندرگاہ اور اس کے فری زون میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مفاہمتی خط (LOI) پر اتفاق ہوا ہے۔
وزارت کے مطابق، اس مفاہمتی خط پر شِننگ انٹرپرائز کے نمائندے یی جیانگ اور ایڈیشنل سیکریٹری بحری امور عمر ظفر شیخ نے دستخط کیے، جبکہ جی پی اے کے چیئرمین نور الحق بلوچ نے تقریب میں آن لائن شرکت کی۔
معاہدے کا مقصد گوادر بندرگاہ کو ایک فعال علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب میں تبدیل کرنا، نئے صنعتی منصوبے شروع کرنا، اور گوادر فری زون میں سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔ اس میں صنعتوں کی منتقلی جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔
وزارت بحری امور کے مطابق، دونوں فریقین نے پاکستان کے قانونی و ضابطہ جاتی نظام کی مکمل پاسداری کا عزم ظاہر کیا ہے، اور باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے امکانات، اور عملی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
چینی کاروباری وفد نے وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری سے ملاقات میں گوادر کی کارکردگی بہتر بنانے پر بات چیت کی۔ وزیر موصوف نے شراکت داری کو گوادر کی اسٹریٹیجک اہمیت کو بڑھانے میں "اہم سنگ میل" قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ "شننگ انٹرپرائز گوادر بندرگاہ کی مکمل صلاحیت کو اجاگر کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری لانے اور خطے کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔"
قبل ازیں، یکم جولائی کو وزارت نے گوادر بندرگاہ کی آپریشنل استعداد بڑھانے کے لیے ایک جامع منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں نئی شپنگ لائنز اور خلیج تعاون کونسل (GCC) ممالک سے پاکستان کو جوڑنے والی فیری سروس کا آغاز شامل ہے۔ پانچ نجی کمپنیوں نے اس سروس کے ممکنہ روٹس بھی تجویز کیے ہیں۔
یہ سروس بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں اور سرحد پار تاجروں کے لیے ایک مؤثر، سستا اور براہِ راست بحری رابطہ فراہم کرے گی، جو مسافروں اور سامان کی نقل و حمل میں آسانی پیدا کرے گا۔

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 9 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 15 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 15 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)





.webp&w=3840&q=75)

