لاہور: ماضی کی مشہور اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سلطانہ ظفر 66 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئیں۔ اداکارہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ’ارملا اسٹوڈیوز‘ نام کی بوتیک چلاتی تھیں۔
اداکارہ سلطانہ ظفر 21 فروری 1955کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور تعلیم بھی کراچی میں مکمل کی۔
مزید پڑھیں : واٹس ایپ نے بھارت کے 20 لاکھ صارفین کے اکاونٹ بلاک کردیے
سلطانہ ظفر نے تنہائیاں، عروسہ ، آخری چٹان جیسے قابلِ ذکر ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے ڈرامہ سیریل حق مہر، روبرو، ضد، وہ دوبارہ جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر اداکارہ سلطانہ ظفر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

گلستانِ جوہر میں 43 عمارتیں خطرناک قرار، تکنیکی رپورٹ طلب
- 34 منٹ قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 2 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- 3 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 4 گھنٹے قبل
اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، خونریزی کے بعد امن کی امید
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلیٹ بطور انعام
- 19 منٹ قبل