جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے بھارت کے 20 لاکھ صارفین کے اکاونٹ بلاک کردیے

واٹس ایپ نے بھارت کے 20لاکھ، نازیبا گفتگو کرنے والےاور خود کار طریقے سے بھیجے جانے والے مارکیٹنگ پیغامات والے اکاونٹس کو بلاک کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

واٹس ایپ نے  بھارت کے 20 لاکھ صارفین کے اکاونٹ بلاک کردیے
واٹس ایپ نے بھارت کے 20 لاکھ صارفین کے اکاونٹ بلاک کردیے

غیر ملکی  میڈیا رپورٹ کے مطابق  واٹس ایپ نے  بھارت کے بیس لاکھ صارفین کے اکاؤنٹ بلاک کردیے ہیں ۔

پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ نے  نازیبا گفتگو  کرنے والے  صارفین  اور خود کار طریقے سے بھیجے جانے والے مارکیٹنگ پیغامات والے نمبروں  بلاک کیا ہے۔

واٹس ایپ   کے مطابق  ان نمبروں کو ایک ماہ تک دیکھا گیا،مذکورہ نمبروں کے خلاف صارفین کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جن کا  بغور جائزہ لیا گیا۔ جنہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قانون 2021 کے تحت ایسے تمام اکاؤنٹس کو بلاک  کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ  کی جانب  صارفین کو  خلاف ورزی پر متنبہ بھی کیا گیا ، تاہم  اب ان بیس لاکھ نمبروں کو ایک ماہ کے لیے بلاک کردیا گیا ہے۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا  فضل الرحمن اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام کے امیر منتخب

مولانا فضل الرحمان پارٹی انتخابات میں اگلے 5 سال کیلئے بلا مقابلہ  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر منتخب ہو گئے۔ 

جے یو آئی رہنما مولانا عبد الغفورحیدری بھی 5 سال  کیلئے  بلامقابلہ سیکرٹر ی جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ 

مولانا فضل رحمان اور عبدالغفور حیدری کسی اور امیدوار کے مدمقابل کا ہونے کی وجہ سے بلامقاملہ ہی منتخب ہوئے۔ 

واضح  رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطاء الرحمان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں 5 سالہ  کیلئے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے۔

چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع پرغور کیا جارہا ہے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر تک تقریبا 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں، گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ بچاؤ مہم : جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر غزہ بچاؤ مہم کے احتجاج کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت 10 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق سمیت غزہ بچاؤ مہم کے کارکنوں نے ایکسپریس چوک جانے کی کوشش کی تو پولیس نے ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو مکمل بند کر دیا ۔

پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تمام مظاہرین کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll