سرگودھا: پولیس کانسٹیبل کا پروفیسر کی بیوہ کے پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ، آر پی او نے نوٹس لے لیا
شوہر کے انتقال کے بعد جو واجبات ملے، ان سے سرگودھا میں 10 مرلے کا رجسٹری شدہ پلاٹ خریدا جس کا تمام ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے،متاثرہ خاتون


سرگودھا: پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے بیوہ کے پلاٹ پرغیر قانونی قبضہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام شروع کر دیا جس پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے نوٹس لیتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ ابلاغیات یونیورسٹی آف سرگودھا کے معروف استاد متوفی پروفیسر اعجاز احمد بھٹی کی بیوہ عمارہ سعید نے پولیس کو درخواست دی کہ انہیں شوہر کے انتقال کے بعد جو واجبات ملے، ان سے انہوں نے محافظ ٹاؤن سرگودھا میں 10 مرلے کا باقاعدہ رجسٹری شدہ رہائشی پلاٹ خریدا جس کا تمام دستاویزی ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کچھ عرصہ قبل جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے پلاٹ پر غیرقانونی تعمیر شروع ہو چکی ہے تو وہ اپنے والد کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچیں، جہاں ایک حاضر سروس پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف قاضی نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ پلاٹ ایک شہری سے خریدا ہے۔ اس نے انتہائی ڈھٹائی سے یہ بھی کہا کہ یہ پلاٹ کسی اورکا نہیں بلکہ میرا ہے اور میں نے اس کی رقم بھی ادا کردی۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یہ پورا معاملہ باقاعدہ ملی بھگت کا نتیجہ ہے، متاثرہ خاتون کے والد سعید احمد خواجہ نے علاقہ کے معززین سے بھی رجوع کیا۔
حصول انصاف کے لیے عمارہ سعید نے ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمد شہزاد آصف خان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کر کے انہیں ان کا حق واپس دلوائیں اور اس پولیس اہلکاراور ان کے سہولت کاروں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔
دوسری جانب آر پی او کی ہدایت پر ایس ایچ او کینٹ عمر فاروق نے اس سلسلے میں مکمل تفتیش کی اور انصاف کے تقاضوں پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔
عمارہ سعید نے اس موقع پر سرگودھا پولیس، شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی پہلی منزل طے ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اب انصاف اسی وقت پورا ہوگا جب ہمیں پلاٹ کا قبضہ واپس دلایا جائے اورقبضہ مافیا گروپ کو قرار واقعی سزا دلائی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی کمزور یا بیوہ ایسے ظلم کا شکار نہ ہو۔

سیلابی صورتحال کے باعث بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس معطل
- 2 hours ago

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 14 hours ago

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 14 hours ago

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 14 hours ago

بنوں: دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سےپولیس چیک پوسٹ پر حملہ فوری جوابی کارروائی سے ناکام
- 2 hours ago

ایس سی او اجلاس :وزیراعظم شہباز شریف 6 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
- 2 hours ago

نارنگ شہر اور گردونواح کے سینکڑوں دیہات کا واحددیہی مرکز صحت لاوارث، ادویات ناپید، عوام سراپا احتجاج
- 8 minutes ago

قصور: ستلج میں تاریخ کا سب سےخطرناک سیلاب، شہرکو بچانےکا چیلنج درپیش ،پنجاب کے متعدد علاقوں زیر آب
- an hour ago

پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال ،حکومت کا اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع پر غور
- 15 minutes ago

صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی
- an hour ago

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 14 hours ago

امریکا نے یوکرین کے لیے 179 ملین ڈالر کے فضائی دفاعی نظام کی منظوری دے دی
- 2 hours ago