ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، یہ امداد وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے روانہ کی گئی


پاکستان نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی 18ویں کھیپ روانہ کر دی، جو 100 ٹن پر مشتمل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، یہ امداد وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے روانہ کی گئی۔
امدادی سامان میں خشک راشن، تیار کھانے اور ادویات شامل ہیں۔ اس تازہ قافلے کے بعد غزہ کے لیے پاکستان کی مجموعی امداد کا حجم 1,815 ٹن ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے حکام اور فلسطینی سفیر نے شرکت کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان غزہ کے عوام سے یکجہتی کے عزم پر قائم ہے، اور فلسطین کے حوالے سے اپنی دیرینہ پالیسی پر کاربند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، عطا اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 100-100 ٹن کی امدادی اشیاء غزہ بھجوائی جا رہی ہیں۔ یہ امداد اردن میں لینڈ کرے گی، جہاں سے اسے غزہ منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی غزہ کے مسلمانوں کے لیے امداد فراہم کی ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اور امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے چیئرمین مقرر
- 7 گھنٹے قبل

خواجہ آصف کی استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید ، پرتگال میں جائیدادیں رکھنے والے افسران پر سنگین الزامات
- 6 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے لیے کرفیو نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

مودی نے عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے پر امریکی صدر کی دعوت رد کی
- 5 گھنٹے قبل

افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

مانچسٹر پولیس کی جانب سے کرکٹر حیدر علی کے خلاف مقدمے کی تفصیلات جاری
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں چینی کی قیمتیں اب بھی سرکاری نرخ سے زائد ، قیمت 190 روپے فی کلو برقرار
- 3 گھنٹے قبل

بلومبرگ: پاکستان ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بن گیا ، بھارت دباؤ کا شکار
- 3 گھنٹے قبل

قاسم اور سلیمان نے برٹش پاسپورٹ پر ویزا کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- ایک گھنٹہ قبل

رواں ماہ جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالر ز کی ترسیلات زر بھیجی؟تفصیلات سامنے آ گئیں
- 7 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، ایلون مسک کے ’گروک‘ کو شطرنج مقابلے میں شکست دے گیا
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل نے کاروباری برادری کی بات کو سمجھ کر عملی قدم اٹھایا، جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں: ایس ایم تنویر
- ایک گھنٹہ قبل