رواں ماہ جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالر ز کی ترسیلات زر بھیجی؟تفصیلات سامنے آ گئیں
برطانیہ سے ترسیلات زر جولائی میں450.4 ملین ڈالر رہیں جو جون کے537.6 ملین ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہیں،اسٹیٹ بینک


کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 3.2 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 3 ارب ڈالر کے مقابلے میں 7.4 فیصد زیادہ ہے تاہم ماہانہ بنیاد پر اس میں 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتائے گئے اعداد وشمار کے مطابق جون 2025 میں ترسیلات زر 3.4 ارب ڈالر رہی تھیں۔
ترسیلات زر کی ملک وار تفصیلات: جولائی 2025 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر 823.7 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال جولائی میں 760 ملین ڈالر سے تقریبا 8 فیصد زیادہ ہیں۔
دوسری طرف متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 9 فیصد بڑھ کر 665.2 ملین ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ سال 611.2 ملین ڈالر تھیں تاہم جون 2025 کے 712.2 ملین ڈالر کے مقابلے میں ماہانہ بنیاد پر 7فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
جبکہ برطانیہ سے ترسیلات زر جولائی میں450.4 ملین ڈالر رہیں جو جون کے537.6 ملین ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہیں، سالانہ بنیاد پر اس میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس کے ساتھ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر جولائی2025 میں269.6 ملین ڈالر رہیں جو ماہانہ 4 فیصد اورسالانہ 10 فیصد کم ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ہوم ریمیٹنسس نہ صرف ملک کے بیرونی اکاؤنٹ کو مستحکم کرنے میںاہم کردار ادا کرتی ہیں بلکہ پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ترسیلات پر انحصار کرنے والے خاندانوں کی قابلِ خرچ آمدنی بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 4 hours ago

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 4 hours ago

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 7 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 8 hours ago

دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
- 4 hours ago

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 7 hours ago

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 4 hours ago

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 4 hours ago

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 4 hours ago

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 9 hours ago

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 9 hours ago

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 6 hours ago