عراقی سیکیورٹی فورسز کے مطابق کلورین گیس کا اخراج نجف اور کربلا کے درمیان ایک واٹر اسٹیشن سے ہوا، جو زائرین کے راستے پر واقع ہے


عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا کے درمیان قائم ایک واٹر ٹریٹمنٹ اسٹیشن سے کلورین گیس کے اخراج کے باعث 600 سے زائد زائرین کی حالت غیر ہو گئی۔
واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا، جب زائرین اربعین کے موقع پر کربلا کی جانب رواں دواں تھے۔ عراق کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ سانس لینے میں دشواری کے باعث 621 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں تمام مریض صحت یاب ہو کر ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔
عراقی سیکیورٹی فورسز کے مطابق کلورین گیس کا اخراج نجف اور کربلا کے درمیان ایک واٹر اسٹیشن سے ہوا، جو زائرین کے راستے پر واقع ہے۔ یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا جب توقع ہے کہ لاکھوں اہل تشیع زائرین کربلا پہنچیں گے تاکہ اربعین منائی جا سکے—وہ دن جو امام حسینؓ کی شہادت کے 40 روز بعد منایا جاتا ہے اور جس میں ان کے بھائی حضرت عباسؓ کی قربانی کو بھی یاد کیا جاتا ہے۔
عراق میں دہائیوں پر محیط تنازعات، بدعنوانی اور انفراسٹرکچر کی خرابی کی وجہ سے حفاظتی انتظامات اکثر ناکافی ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں مشرقی شہر کوت کے ایک شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں سے بیشتر دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔ کلورین گیس کے حالیہ واقعے نے ایک بار پھر بنیادی ڈھانچے کی کمزوری اور حفاظتی اقدامات کی کمی کو نمایاں کر دیا ہے، خاص طور پر ایسے مواقع پر جب لاکھوں افراد ایک ہی مقام کی جانب سفر کر رہے ہوتے ہیں۔

وزیراعظم کی ترک صدررجب طیب سے ملاقات، اہم علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

بھارت آبی جارحیت سےباز نہ آیا،بغیر اطلاع کے 3 جگہوں سے پانی چھوڑدیا، صورتحال مزیدخراب ہونے کا خدشہ
- 10 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی آرمینیائی وزیر خارجہ سے ملاقات،دونوںممالک کے مابین سفارتی تعلقات قائم
- 7 گھنٹے قبل

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس :وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
- 4 گھنٹے قبل

مودی حکومت کو ایک اور جھٹکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 8 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سماعت منسوخ
- 7 گھنٹے قبل

درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے، موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے،مصدق ملک
- 5 گھنٹے قبل

گوگل کا جی میل صارفین کے لیے الرٹ،کروڑوں ا کاونٹ خطرے میں
- 8 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی بمباری سے القسام بریگیڈ کے سربراہ ابو عبیدہ شہید،حماس اور اہلخانہ کی تصدیق
- 9 گھنٹے قبل

شدید سیلابی ریلے کے باعث ریلوے ٹریک پانی میں بہہ گیا،ٹرینوں کی آمد و رفت معطل
- 11 گھنٹے قبل

کراچی:سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج اور القاعدہ کے 5 دہشتگرد گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

ڈاکٹرطاہر القادری کا عالمی میلادکانفرنس کے اخراجات سیلاب متاثرین پرخرچ کرنےکا اعلان
- 7 گھنٹے قبل